Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: عمان میں فائرنگ کا واقعہ، پاکستانیوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

عمان میں فائرنگ کا واقعہ، پاکستانیوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
16 جولائی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

مسقط: خلیجی سلطنت عمان کی مسجد میں فائرنگ کے واقعے کے بعد پاکستانیوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں پاکستان فارن آفس حکام نے کہا کہ عمان میں ہمارا سفارت خانہ حملے میں جاں بحق ہونے والے دو پاکستانیوں کی لاشوں کی شناخت اور وطن واپسی کے لیے عمانی حکام سے رابطے میں ہے، کمیونٹی اور عمان میں ان کی سہولت کے لیے پاکستان نے عمانی حکام کو تحقیقات اور اس گھناؤنے حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے ہر ممکن مدد کی پیشکش کی ہے۔

علاوہ ازیں عمان میں پاکستانی سفارت خانے نے منگل کے روز وادی الکبیر میں ایک مسجد میں فائرنگ کے واقعے کے بعد سکیورٹی الرٹ جاری کردیا، اس حوالے سے عمان میں پاکستانی سفیر علی عمران چوہدری نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ وادی الکبیر کا سفر کرنے سے گریز کریں کیوں کہ علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا گیا ہے، عمان میں مقیم تمام پاکستانیوں میں سے کوئی بھی شہری جس کا کوئی زخمی رشتہ دار ہو وہ سفارتخانے سے رابطہ کرسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ واقعے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کے لیے میں نے خود تین چار ہسپتالوں کا دورہ کیا ہے، تمام زخمی نسبتاً محفوظ ہیں، زخمی پاکستانی شہریوں کو خون کا عطیہ دینے کا بھی انتظام کیا گیا ہے، سفارت خانہ ہسپتالوں اور حکام سے بھی رابطے میں ہے۔ پاکستانی شہریوں پر زور دیا جاتا ہے کہ وہ مقامی حکام کے ساتھ تعاون کریں۔ اسی طرح مسقط میں قائم امریکی سفارت خانے نے خلیجی ملک میں اپنے شہریوں کو سکیورٹی الرٹ جاری کیا۔

ایک بیان میں کہا کہ امریکی سفارت خانہ وادی کبیر میں فائرنگ کے واقعے کی رپورٹس پر عمل کر رہا ہے، امریکی شہریوں کو چوکنا رہنا چاہیے، خبروں پر نظر رکھیں اور مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کرنا چاہیے۔

صورتحال سے تیزی سے نمٹنے کے بعد عمان پولیس نے بتایا کہ حملے کے بعد صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری حفاظتی اقدامات اور طریقہ کار اختیار کیے گئے ہیں، حکام شواہد اکٹھے کرنے اور واقعے کے اردگرد تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ خلیجی سلطنت عمان میں محرم الحرام کی مجلس کے دوران دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 4 پاکستانی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، دہشت گردی کا یہ واقعہ عمان کے دارالحکومت مسقط کے علاقہ وادی الکبیر کی امام علی مسجد میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی جانب سے اس وقت فائرنگ کی گئی، جب مسجد میں مجلس عزا جاری تھی، جس میں 700 سے زائد افراد شریک تھے، دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر پاکستانی بتائے گئے ہیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
21°C
Jhelum
clear sky
21° _ 21°
57%
1 km/h
ہفتہ
31 °C
اتوار
33 °C
پیر
34 °C
منگل
33 °C
بدھ
25 °C

تازہ ترین

دریائے جہلم میں ڈوبنے والے ستھرا پنجاب کے سینٹری ورکر کی لاش چھ روز بعد طور کے مقام سے برآمد
15 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈھوک نلہ کے چار روز سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد
15 اکتوبر, 2026
یوتھ گیمز 2026 کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس، ضلع جہلم سے طلباء و طالبات کی بھرپور شرکت یقینی بنانے کا عزم
15 اکتوبر, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں 16 سرچ آپریشنز، 457 افراد اور 202 گھروں کی چیکنگ، افغان شہری سمیت 3 ملزمان گرفتار
15 اکتوبر, 2026
جہلم میں عالمی یوم سفید چھڑی کے موقع پر آگاہی ریلی، بصارت سے محروم افراد کے حقوق اور خودمختاری کے فروغ پر زور
15 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

سعودی عرب کا روزگار کی فراہمی کا نیا منصوبہ

15 جنوری, 2024

شادی کرنے والوں کیلیے اہم اعلان

15 اکتوبر, 2024

مودی سرکار کا بھارتی اقلیتوں پر نئے فوجداری قوانین کا نفاذ

6 جولائی, 2024

رفح پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں درجنوں فلسطینی شہید

12 فروری, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں