Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے فرانسیسی وزارت خارجہ کے ڈپٹی چیف آف پروٹوکول کو سفارتی اسناد کی نقول پیش کردیں
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے فرانسیسی وزارت خارجہ کے ڈپٹی چیف آف پروٹوکول کو سفارتی اسناد کی نقول پیش کردیں

چیئرمین پاکستان بزنس فورم سردار ظہور اقبال و کمیونٹی نمائندوں کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ کو مبارکباد

نوید بٹ
نوید بٹ
22 جنوری, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

پیرس: فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے فرانسیسی وزارت خارجہ کے ڈپٹی چیف آف پروٹوکول کو سفارتی اسناد کی نقول پیش کیں۔ کیریئر ڈپلومیٹ ممتاز زہرہ بلوچ نے جنوری 2025 میں فرانس میں پاکستان کی سفیر اور یونیسکو میں مستقل مندوب کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں۔

فرانس کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت، چیئرمین پاکستان بزنس فورم فرانس سردار ظہور اقبال نے سفیر ممتاز زہرہ بلوچ کو خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ وہ فرانس اور پاکستان کے بہتر تعلقات کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گی۔

صدر پاکستان بزنس فورم فرانس حاجی محمد اسلم چوہدری اور فرانس کی پاکستانی کمیونٹی کے مختلف مکتبہ فکر کے نمائندوں، مرزا ساجد جرال کشمیری رہنما، مسلم لیگ ن فرانس کے چیئرمین راجہ علی اصغر، بزنس فورم کے سرپرستِ اعلیٰ محمد ابراہیم ڈار، ممتاز بزنس مین و نجی میڈیا گروپ کے مالک حمزہ تاج سکھیرا، تحریک انصاف کے سینئر رہنما چوہدری گلزار لنگڑیال، شیخ نعمت اللہ، مسلم لیگی سینئر رہنما چوہدری قادر، بزنس مین و مقامی کونسلر سبط مزمل، ن لیگی رہنما چوہدری افضل لنگاہ، بزنس مین راجہ مظہر ذمہ واریہ، چیئرمین عصمت اللہ تارڑ، جنرل سیکریٹری بزنس فورم فرانس یاسر خان، اور چوہدری منیر وڑائچ نے محترمہ ممتاز زہرہ بلوچ کو اپنے پیغام میں خوش آمدید کہا اور ان کی بطور سفیر فرانس تعیناتی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سفیر ممتاز زہرہ بلوچ اس سے قبل وزارت خارجہ کی ترجمان اور ایڈیشنل سیکرٹری (اسٹریٹجک کمیونیکیشن ڈویژن اینڈ پبلک ڈپلومیسی) کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔ ممتاز زہرہ بلوچ نے پنجاب یونیورسٹی لاہور سے فزکس میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی، فلیچر اسکول آف لاء اینڈ ڈپلومیسی امریکہ سے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹرز، اور نیشنل ایڈمنسٹریشن اسکول فرانس سے پبلک ایڈمنسٹریشن میں ڈگری حاصل کی۔

ممتاز زہرہ بلوچ جمہوریہ کوریا میں پاکستان کی سفیر اور چین میں پاکستانی سفارت خانے میں منسٹر/ڈپٹی ہیڈ آف مشن کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔ وہ سفارت خانہ پاکستان، واشنگٹن ڈی سی میں سیاسی امور کی قونصلر اور اقوام متحدہ، جنیوا میں پاکستان کے مستقل مشن میں سیکنڈ سیکرٹری کے طور پر بھی کام کر چکی ہیں۔

انہوں نے وزارت خارجہ اسلام آباد میں ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ، ایشیا اینڈ پیسفک، ڈائریکٹر امریکہ، ڈائریکٹر سلامتی کونسل و انسانی حقوق، اور ڈائریکٹر اسٹریٹجک پلاننگ کے طور پر خدمات انجام دیں۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے ڈائریکٹر (اکیڈمک پروگرام) اور بعد ازاں فارن سروس اکیڈمی اسلام آباد کی قائم مقام ڈائریکٹر جنرل کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
32°C
Jhelum
clear sky
32° _ 32°
63%
4 km/h
بدھ
32 °C
جمعرات
40 °C
جمعہ
37 °C
ہفتہ
36 °C
اتوار
38 °C

تازہ ترین

جرمنی میں پاکستانیوں کے لیے ملازمت، درخواست فارم کیسے بھریں؟
3 اگست, 2026
جولائی میں اشیائے خورونوش کے دام آسمان پر، ٹماٹر، آٹا، چکن اور انڈے مہنگے ہوگئے
3 اگست, 2026
نرسنگ طالبات کی معیاری تربیت اور تعلیمی سہولیات کی بہتری اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
3 اگست, 2026
پنڈدادنخان پولیس کی دو بڑی کارروائیاں، بھنگ فروش اور شراب سپلائرز گرفتار
3 اگست, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا میونسپل کمیٹی دینہ اور یوسی پنڈوری کے علاقوں کا دورہ، صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا
3 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

متحدہ عرب امارات اور پاکستان کی کاروبار سے منسلک خواتین کا کاروباری اشتراک؛ مقصد خواتین کے کاروبار کو فروغ دینا ہے، امجد اقبال امجد

18 جولائی, 2024

مدینہ ایئرپورٹ سے 2 پاکستانیوں کو اگلی ہی پرواز سے واپس بھیج دیا گیا

14 نومبر, 2023

یو اے ای میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کا پرسٹائن پرائیویٹ سکول دبئی کا دورہ

30 مئی, 2025

نواز شریف کی پاکستان واپسی سے استحکام آرہا ہے، چوہدری شرافت

21 نومبر, 2023

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں