Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ہاؤس آف لارڈز کی واچ ڈاگ کی جانب سے لیبر لارڈ علی سے پوچھ گچھ
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ہاؤس آف لارڈز کی واچ ڈاگ کی جانب سے لیبر لارڈ علی سے پوچھ گچھ

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
4 اکتوبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

لندن: ہاؤس آف لارڈز کی معیار سے متعلق واچ ڈاگ نے گزشتہ روز لیبر لارڈ علی سے پوچھ گچھ شروع کردی۔

گزشتہ ہفتہ لیبر پارٹی کے پرانے ڈونر کی جانب سےوزیراعظم سر کیئر اسٹارمر سمیت سینئر سیاستدانوں کو ملبوسات کا عطیہ دینے کے حوالے سے شکایات کی گئی تھیں۔ وزیراعظم مسلسل اس موقف پر قائم ہیں کہ انھوں نے ہمیشہ قوانین وضوابط پر عمل کیا ہے اور لیبر پارٹی کے سیاستداں اب اس طرح کے عطیات وصول نہیں کریں گے۔ ہاؤس آف لارڈز کے رکن کی حیثیت سے لارڈ علی کو پارلیمانی کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت اپنے مفادات کا اظہار کرنا لازمی تھا۔

لیبر پارٹی کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ لارڈ علی لارڈ کمشنر کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے، انھیں یقین ہے کہ تمام مفادات کا اظہار کردیا گیا تھا چونکہ یہ معاملہ زیر تفتیش ہے، اس لئے ہم اس پر مزید تبصرہ نہیں کریں گے۔ پالیمنٹ کی ویب سائٹ میں کہا گیا ہے کہ لارڈ علی سے شفافیت اور احتساب کے قوانین کی صریح خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

قانون کے تحت متعلقہ شخص کو اس بات کی وضاحت کرنا ضروری ہوتا ہے کہ اس کے خیال میں پارلیمانی کارروائی پر اثر انداز ہونے میں اس کا کیا مفاد ہے۔ کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت ارکان پر یہ یقینی بنانا لازم ہوتا ہے کہ اس نے اپنے مفادات کے حوالے سے جو کچھ بتایا ہے وہ بالکل درست ہے اور اگر ان کے مفادات میں کوئی تبدیلی آئے تو ایک ماہ کے اندر اس کی اطلاع دینا ضروری ہوتی ہے۔

اس شکایت کی تفتیش معیارات سے متعلق وہی کمشنر کریں گے جو کورونا کے دورانPPE کی خریداری میں مبینہ طورپر ملوث ہونے کے بارے میں ٹوری پارٹی کی لارڈ لیڈی Mone کے خلاف تفتیش کررہے ہیں۔ بدھ کو ڈاؤننگ اسٹریٹ سے بتایا گیا کہ وزیراعظم نے الیکشن کے بعد سے وصول کئے گئے 6,000 پونڈ سے زیادہ مالیت کے تحائف واپس کردیئے ہیں۔

لیبر پارٹی نے اس حوالے سے کسی بھی غلط کاری کی تردید کی ہے۔ سر کیئر اسٹارمر نے لارڈ علی سے عطیات ارکان پارلیمنٹ کے مفاد میں حاصل کئے تھے، جن میں 20,000 پونڈ سے زیادہ کی رہائشی سہولتیں شامل تھیں۔ لارڈ علی نے سر کیئر اسٹارمر کو ملبوسات اور چشموں کیلئے 32,000 پونڈ کے عطیات دیئے تھے۔

علی کی جانب سے دیئے گئے عطیات کی رجسٹریشن کرائے جانے کے بعد ڈاؤننگ اسٹریٹ کی جانب سے اس کی ڈیکلریشن کے حوالے سے سوال کے بعد اس کی کٹیگری میں دوبارہ تبدیلی کی گئی تھی۔ لارڈ علی سے تحائف لینے والے 7 ارکان پارلیمنٹ میں سر کیئر اسٹارمر بھی شامل تھے۔

اس ہفتے کے شروع میں حکومت نے شفافیت میں اضافہ کرنے کیلئے وزرا کی جانب سے تحائف اور دعوتیں قبل کرنے کے قوانین کو مزید سخت کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
light rain
31° _ 31°
63%
3 km/h
جمعرات
38 °C
جمعہ
31 °C
ہفتہ
36 °C
اتوار
37 °C
پیر
28 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جینا مرنا پیپلز پارٹی کیساتھ، بلاول بھٹو کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، رہنما پیپلز پارٹی برمنگھم

23 اکتوبر, 2023

قرآن پاک ایمان بالغیب رکھنے اور نماز قائم کرنے والوں کو ہدایت و کامیابی کی ضمانت دیتا ہے، پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمٰن

1 مئی, 2024

پاکستانی کمیونٹی کی برطانیہ کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات ہیں، مقررین

21 ستمبر, 2024

ملائیشیا سے چند روز کے دوران 41 پاکستانی بھکاری بے دخل

13 مارچ, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں