پنڈدادنخان: تیمور نواز جٹ نے کہا کہ للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے کی موجودہ صورتحال انتہائی بدتر ہے، یہ سڑک پنڈدادنخان کی معاشی شہ رگ ہے۔
حلقہ پی پی 26 سے آزاد امیدوار چوہدری تیمور نواز جٹ نے انتخابی مہم کے دوران شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سڑک کی خستہ حالی، ٹوٹ پھوٹ اور جگہ جگہ گڑھے ہونے کی وجہ سے روزانہ ہزاروں افراد کو شدید ذہنی و جسمانی اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نگران حکومت تعمیر میں تاخیر اور فنڈز کی عدم فراہمی کا فوری نوٹس لے اور ہنگامی بنیادوں پر منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچائے، یہ ہمارا دیرینہ اور بنیادی مسئلہ ہے۔
تیمور نواز جٹ نے کہا کہ وعدہ کرتا ہوں اگر میں منتخب ہوا تو منصوبے کو ترجیح بنیادوں پر پایہ تکمیل تک پہنچاؤں گا۔


