Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں ثقافتی پروگرام کی آڑ میں مجرے کی محفل، پولیس کا چھاپہ، شوقین افراد کی دوڑیں، ایک شخص گرفتار
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں ثقافتی پروگرام کی آڑ میں مجرے کی محفل، پولیس کا چھاپہ، شوقین افراد کی دوڑیں، ایک شخص گرفتار

عامر کیانی
عامر کیانی
18 اپریل, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم کے نجی میرج ہال میں ثقافتی پروگرام کی آڑ میں مجرے کی محفل، حسیناؤں کا ڈانس، ڈی پی او جہلم کا نوٹس، پولیس کے چھاپہ مارنے پر شوقین افراد کی دوڑیں لگ گئیں، تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

جہلم اپڈیٹس کے مطابق جہلم میں سول لائن روڈ پر نجی میرج ہال میں ثقافتی پروگرام کی آڑ میں مجرے کی محفل سجا دی گئی۔ شہریوں کو تفریح فراہم کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ سے ثقافتی پروگرام کی اجازت لی گئی تھی لیکن میرج ہال میں ثقافتی پروگرام کی جگہ حسیناؤں کو لاہور سے لاکر نیم برہنہ ڈانس کروایا گیا جس سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او سول لائن کو فوری ایکشن لینے کا حکم دیا جس پر ایس ایچ او چوہدری عمران نے پولیس کی بھاری نفری کے چھاپہ مارا۔

پولیس نے بروقت کارروائی کے رنگ میں بھنگ ڈال دیا، ہال میں نیم برہنہ لباس میں ڈانس سے لطف اٹھانے والے شوقین افراد نے دوڑیں لگادی، پولیس نے راشد بٹ نامی شخص اور ساؤنڈ سسٹم کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈانسر لڑکیاں لے کر آنے والے افراد نے پولیس کو فون کالز بھی کرائیں، پولیس نے میرج ہال کے مالک سمیت تین افراد راشد بٹ، سرور بٹ اور عبدالمجید کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اجازت نامہ صرف شہریوں کو تفریح دینے کے اسٹیج ڈرامے کا ہے لہٰذا اس طرح کی مجرا محفلیں اگر دوبارہ ہوئیں تو سختی سے نپٹا جائے گا۔

دوسری جانب اسٹیج ڈرامہ کروانے والی انتظامیہ نے الزام عائد کیا کہ ڈپٹی کمشنر جہلم نے اجازت دی تھی لیکن ڈی ایس پی نے ایک لاکھ روپے مانگے تھے نہیں دیئے اس لیے انتقامی کارروائی کی گئی ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
61%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
36 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ضلع جہلم میں ای او بی آئی کے پنشنرز شدید مالی مشکلات کا شکار

26 اپریل, 2026

جہلم میں واگزار کرائی گئی سرکاری اراضی پر قبضہ مافیا نے دوبارہ قبضے شروع کر دیے

24 اگست, 2026

کیا برطانیہ میں پاکستانی ایئر لائنز پر عائد پابندی کا خاتمہ قریب ہے؟

20 مارچ, 2025

جہلم پنڈدادنخان روڈ تجاوزات کی زد میں، حادثات اور ٹریفک جام معمول بن گئے

10 مئی, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں