جہلم: مزدوروں کو ان کا حق دینے کے لیے مقررہ مزدوری دینا ناگزیر ہے، سرکاری اداروں کے علاؤہ نجی کاروباری اداروں میں کم مزدوری اور زیادہ کام کی بہت شکایات پائی جاتی ہیں جن کا ازالہ کرنا ضروری ہے تاکہ مہنگائی کے اس دور میں مزدوروں کے گھر کا چولہا جل سکے۔
ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے حکومت پنجاب کی جانب سے کم ازکم تنخواہیں 32 ہزار مقرر کئے جانے کے بعد نجی اداروں میں عمل درآمد کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کہی۔ اجلاس میں جہلم شہر کے بڑے کاروباری اداروں کے مالکان اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام اداروں میں کم از کم تنخواہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں یقینی بنائی جائے، عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔