دوبارہ منتخب ہوکر ڈومیلی کے مسائل کو پہلی ترجیح پر حل کریں گے، چوہدری فرخ الطاف

سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ کے ڈھوک حفیظ اللہ میں سیاسی و سماجی شخصیت بڑاگواہ کی سیاست کےبادشاہ راجہ سہیل محمود کیانی اور حاجی منظور کیانی نے جلسہ کا انعقاد کیا۔

جلسہ میں مسلم لیگ ن کے امیدوار حلقہ این اے 61چوہدری فرخ الطاف نے شرکت کی۔ جلسہ میں علاقہ کی اہم شخصیات سمیت اہل علاقہ کی کثیرتعداد میں شرکت کی جن میں چوہدری فخر رشید ایڈووکیٹ، چوہدری شاہد اقبال، چوہدری صغیر احمد، راجہ بابرمحمود کیانی، راجہ عدیل پہلوان، حاجی جاوید اقبال، ملک ربنواز، چوہدری تصدق، چوہدری فداالحق، چوہدری شوکت سمیت دیگر اہم شخصیات شامل ہیں۔

راجہ سہیل محمود کیانی اور حاجی منظور کیانی نے بڑاگواہ کی سیاست کو راتوں رات بدل دیا، دوسرا دھڑا پریشان ہوگیا۔

اس موقع پر راجہ سہیل محمود نے جلسہ سے خطاب میں کہاہم آٹھ فروری کو بڑاگواہ پولنگ اسٹیشن سےبھاری لیڈسےچوہدری فرخ الطاف کو کامیاب کرائیں گے۔ چوہدری صاحب آپ سمجھ لیں ایم این اے منتخب ہوچکے ہیں۔ جس طرح آپ نے علاقے کوترقی دی اس سے پہلے کئی امیدوار منتخب ہوکرآئے لیکن علاقے کی محرومیوں کو نظرانداز کیا۔

چوہدری فرخ الطاف نے خطاب میں کہا کہ آٹھ فروری کو آپ سب خود بھی اور اپنی ماؤں، بہنوں اور دوستوں کو گھروں سے پولنگ اسٹیشن پہنچائیں اور شیرپرمہرلگواکرکامیاب کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ تھانہ ڈومیلی کے علاقہ میں پچھلے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے، اب آپ دینہ سے آخری گاؤں پھڈیال تک گھنٹوں کاسفر منٹوں میں طے کرتے ہیں۔ یہ علاقہ پہلے اس طرح تھا جیسے یہ کوئی لاوارث علاقہ ہے۔ جو مسائل آپ کے رہ گئے ان شاءاللہ ہم یقین دلاتے ہیں کہ دوبارہ منتخب ہوکر ان مسائل کو پہلی ترجیح پر حل کریں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button