Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں اینٹی کرپشن کا ڈی ای او انڈسٹریز کے دفتر پر چھاپہ، نائب قاصد رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں اینٹی کرپشن کا ڈی ای او انڈسٹریز کے دفتر پر چھاپہ، نائب قاصد رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

عامر کیانی
عامر کیانی
29 ستمبر, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ جہلم نے ڈی ای او انڈسٹریز کے دفتر میں کارروائی کرتے ہوئے نائب قاصد قدیر کو مبینہ طور پر 50 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق کارروائی مجسٹریٹ کی موجودگی میں عمل میں لائی گئی، جبکہ گرفتار اہلکار کے قبضے سے مبینہ رشوت کی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق جہلم کے علاقے سنگھوئی کے رہائشی فضل عباس ولد غلام سعید بٹ نے درخواست دی تھی کہ کبیر احمد نامی شخص کی جانب سے پٹرول پمپ کی این او سی جاری کروانے کے لیے اس سے 50 ہزار روپے رشوت طلب کی جا رہی ہے۔

درخواست موصول ہونے پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ جہلم نے معاملے کی کارروائی آگے بڑھائی اور مجسٹریٹ کی موجودگی میں چھاپہ مار کارروائی کی۔ حکام کے مطابق کارروائی کے دوران نائب قاصد قدیر کو مبینہ طور پر رشوت کی رقم وصول کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے 50 ہزار روپے بھی برآمد ہوئے۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور گرفتار ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ حکام نے بتایا کہ معاملے کے دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق سرکاری دفاتر میں رشوت ستانی کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور موصول ہونے والی شکایات کی قانون کے مطابق جانچ پڑتال کے بعد ضروری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
24°C
Jhelum
clear sky
24° _ 24°
54%
1 km/h
بدھ
35 °C
جمعرات
36 °C
جمعہ
38 °C
ہفتہ
38 °C
اتوار
29 °C

تازہ ترین

جہلم: فلاحی و نجی اداروں کے زیرانتظام سکولوں میں درسی کتب اور کاپیوں کی عدم فراہمی کی شکایات
29 ستمبر, 2026
جہلم: مریضوں کو معیاری طبی خدمات، بنیادی سہولیات کی بلا تعطل فراہمی اور بہتر ماحول یقینی بنایا جائے گا، ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن
29 ستمبر, 2026
جہلم میں شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار
29 ستمبر, 2026
جہلم: وزیراعظم فیول سبسڈی پروگرام پر شفاف اور موثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب افتخار علی سہو
29 ستمبر, 2026
جہلم میں شہری پر تشدد اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
29 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

رمضان المبارک میں صفائی و ترقیاتی منصوبوں کی کڑی مانیٹرنگ، کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

26 فروری, 2026

جہلم: چوری کی وارداتوں میں ملوث عمرو گینگ کے 3 ملزمان گرفتار، رقم برآمد

7 مارچ, 2026

ہونڈا سی ڈی 70 خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری

9 دسمبر, 2024

گورنمنٹ ہائی سکول پڑی درویزہ کا میٹرک امتحانات میں شاندار نتیجہ، تینوں پوزیشنیں طلباء نے حاصل کر لیں

13 اگست, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں