Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: 5 ہزار کا نوٹ بند ہوگا یا نہیں؟ نگراں حکومت کا فیصلہ سامنے آگیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

5 ہزار کا نوٹ بند ہوگا یا نہیں؟ نگراں حکومت کا فیصلہ سامنے آگیا

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
20 نومبر, 2023
شیئر کریں
شیئر کریں

نگراں حکومت نے پیر کو ہوئے سینیٹ اجلاس میں 5 ہزار روپے کے نوٹ کے خاتمے سے متعلق تحریک پیش کی اور سوال کیا کہ ایوان بتائے اگلی حکومت اس پر کام کرے یا نگراں حکومت دیکھے؟

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پیر کو ہونے والے سینیٹ اجلاس کی صدارت کی۔

پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ سینیٹر محسن عزیز نے اجلاس میں افراط زر کا باعث بننے والے 5 ہزار کے نوٹ کو ختم کرنے کیلئے تحریک ایوان میں پیش کی۔

تحریک میں کہا گیا کہ پانچ ہزار کا نوٹ رشوت کے کام آتا ہے، لوگ ٹیکس سے بچنے کے لئے 5 ہزار کے نوٹ اپنے پاس کیش رکھتے ہیں، مارکیٹ میں 5 ہزار کے نقلی نوٹ بھی نکل آئے ہیں۔

تحریک میں کہا گیا کہ پانچ ہزار کا نوٹ افراط زر اور مہنگائی کا باعث بن رہا ہے، اسٹیٹ بینک اس نوٹ کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

محسن عزیز نے تحریک ایوان میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ پانچ ہزار کا نوٹ رشوت، منی لانڈرنگ اور سمگلنگ میں استعمال ہوتا ہے لہذا میری تجویز تھی کہ اسے ختم کرنے کے لئے کچھ وقت دیا جائے۔

سینیٹر محسن عزیز متعلقہ وزیر کے نہ آنے پر برہم ہوئے اور کہا کہ سمجھ نہیں آتا آپ ہاؤس کیسے چلانا چاہتے ہیں۔ جواب دینے کے لئے وزرا موجود نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تحریک فروری میں لایا تھا، خیال تھا کہ موجودہ حکومت اس تحریک پر سیر حاصل گفتگو کرتی، توقع تھی کے معاملے کا کوئی حل نکلے گا۔ لیکن آج صورتحال پر افسوس ہوتا ہے۔

سینیٹر محسن عزیز کا کہنا تھا کہ ملک میں کرپشن ہے اور غیر دستاویزی معیشت 35 سے 40 فیصد ہے۔ افراط زر اور کرپشن میں 5 ہزار کے نوٹ کا بہت دخل ہے۔ یہ نوٹ ساڑھے تین ٹریلین کی تعداد میں جاری ہوئے ہیں۔ ان میں سے ڈیڑھ پونے دو ٹریلین سرکولیشن میں نہیں۔ یہ رقم منی لانڈرنگ اور کرپشن کے معاملات میں چھپالی گئی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اس جانب توجہ دے اور پانچ ہزار کے نوٹ کو ڈی مونیاٹائز کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ انڈیا نے بھی بڑے نوٹ ختم کردیے، انڈیا معاشی طور پر ترقی کررہا ہے۔ انڈیا کا سب سے بڑا نوٹ دو ہزار اور بنگلہ دیش و افغانستان کا ایک ہزار کا ہے۔ پانچ ہزار کو نوٹ بند ہونے سے کرپشن،اسمگلنگ اور مہنگائی میں کمی آئے گی۔

سینیٹر محسن عزیز کے جواب میں نگراں وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے سینیٹ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ 5 ہزار کا نوٹ 27 مئی 2006 میں جاری ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت 4 ہزار 5 سو ارب روپے کی مالیت کے نوٹ ملک میں موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سینیٹرمحسن عزیز کے لوگوں کی حکومت تھی تو اسٹیٹ بینک کو کچھ نہیں کہا گیا، اب ایوان بتائے اگلی حکومت اس پر کام کرے یا نگراں حکومت دیکھے؟

نگراں وزیر اطلاعات نے کہا کہ کیونکہ یہ معاملہ کافی پرانا ہے تو نگراں حکومت کے بجائے آںے والی حکومت اس معاملے کو دیکھے گی۔

جس کے بعد چئیرمین سینیٹ نے اس ایجنڈے کو ڈسپوز آف کردیا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
26°C
Jhelum
clear sky
26° _ 26°
55%
ہفتہ
34 °C
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
37 °C
بدھ
29 °C

تازہ ترین

جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026
جہلم ریلوے اسٹیشن پر افسوسناک حادثہ، 41 سالہ مسافر چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں نو تعینات ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کے لئے بڑے چیلنج، شہریوں نے امیدیں وابستہ کر لیں

2 مئی, 2024

عید الاضحیٰ کے موقع پر مثالی صفائی کرنے والے ورکرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، سید رملہ علی

25 جون, 2024

تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

3 اگست, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب کا جہلم میں آپریشن، دہشت گرد گرفتار

3 فروری, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں