سوہاوہ: ایم این اے چوہدری فرخ الطاف کے صاحبزادے چوہدری عمار فرخ نے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر فضل الحق فضلی کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں حسنوٹ، دیال، پھڈیال، جھنگ کھوکھراں اور مل کھوکھراں کا تفصیلی دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ چوہدری عثمان مانی، مشتاق بھٹی اور نمبردار زاہد بھی موجود تھے۔
چوہدری عمار اور ڈاکٹر فضل الحق نے سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں کیں، ان کے مسائل سنے اور فوری ریلیف اقدامات کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے۔ متاثرہ سڑکوں کی عارضی بحالی، دیال پل پر راستہ بحالی اور واپڈا کے ذریعے بجلی کی جلد فراہمی کی یقین دہانی کروائی گئی۔ حسنوٹ اور مل کھوکھراں میں مکمل طور پر بہہ جانے والی رابطہ سڑکوں کی بحالی کا کام کل سے شروع کیا جائے گا۔
اس موقع پر ایکسئین ہائی وے اور ایس ڈی او ہائی وے بھی موقع پر موجود تھے۔ متاثرہ افراد کے مالی و جانی نقصان کا تخمینہ لگانے کے لیے پٹواریوں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ چوہدری عمار فرخ نے کہا کہ حکومت متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ہر ممکن امداد فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ چوتھے اسپیل میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر برساتی نالوں، دریاؤں اور نہروں سے دور رہیں اور محفوظ مقامات پر پناہ لیں تاکہ کسی بڑے نقصان سے بچا جا سکے۔


