Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: عمان میں پاکستانیوں کیلئے روزگار کی خوشخبری
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

عمان میں پاکستانیوں کیلئے روزگار کی خوشخبری

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
1 اکتوبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

مسقط: پاکستان اور عمان نے لیبر و افرادی قوت کے تبادلے سے متعلق مفاہمت نامے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا جس سے پاکستانی افرادی قوت میں اضافہ اور پاکستان سے عمان کیلئے افرادی قوت کی آسانی سے نقل و حرکت میں مدد ملے گی، اس کا فیصلہ سمندر پار پاکستانیز اور انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر چوہدری سالک حسین اور سلطنت عمان کے وزیرستان محنت ڈاکٹر مہاد بن بی بن علی باوین کے درمیان مسقط میں ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری سالک حسین نے عمانی ہم منصب کو حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستانی کارکنوں کی امیگریشن کے عمل کو بہتر بنانے، ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے اور پاکستانی افرادی قوت کی بیرون ملک مارکیٹنگ کے لیے کی جانے والی اہم اصلاحات سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ وزارت سمندر پار پاکستانیز پاکستان میں فنی تربیت کے مراکز کو جدید خطوط پر اپ گریڈ کر رہی ہے جس سے افرادی قوت کو ہر فرد ملک یا خطے کی سرٹیفیکیشن کی ضرورت کے مطابق تربیت دی جائے گی۔

بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے عمان جی سی سی میں پاکستانی افرادی قوت کا تیسرا سب سے بڑا آجر ہے اور عمان میں تقریباً 3لاکھ 60,ہزار پاکستانی کام کر رہے ہیں، پاکستان کو عمان سے ہر سال 1 بلین ڈالر سے زیادہ کی ترسیلات موصول ہوتی ہیں۔

ڈاکٹر مہاد بن سعید بن علی باوین نے کہا کہ پاکستان اور عمان کے درمیان انتہائی خوشگوار تعلقات ہیں اور پاکستانی عمان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، پاکستانی بہت ہنر مند کارکن ہیں اور مختلف شعبوں میں کام کرتے ہیں، عمان میں کارکنوں کی نقل مکانی کے عمل کو ہموار کیا جائے گا ، اس میں کسی قسم کی رکاوٹ کو دور کی جائے گی۔

معلوم ہوا ہے کہ چوہدری سالک حسین نے اپنے ہم منصب کو تکنیکی تربیت کی سہولیات اور مستقبل میں تربیت میں ممکنہ مشترکہ تعاون دیکھنے کی دعوت دی، انہوں نے عمان حکومت کو حکومت کے زیر ملکیت اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن کے ذریعے پاکستان سے تربیت یافتہ انسانی وسائل بھیجنے کی پیشکش بھی کی جو کہ مختلف شعبوں میں پانچ لاکھ سے زائد پاکستانیوں کا ڈیٹا بیس رکھتا ہے۔

وفاقی وزیر نے عمان کی جانب سے پاکستان میں ہنر مندی کے فروغ کے مراکز میں سرمایہ کاری کے امکان کی تجویز بھی پیش کی، فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان سرکاری مصروفیات کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔

چوہدری سالک حسین نے بتایا کہ وزارت اوورسیز پاکستانیز بیرون ملک جانے والے تمام ورکرز کے لیے ایک لازمی پری ڈیپارچر اورینٹیشن پروگرام شروع کرنے جا رہی ہے جس میں انہیں میزبان ملک کے لیبر قوانین، ورکرز کے حقوق و فرائض، میزبان کی ثقافتی حساسیت کے بارے میں آگاہی دی جائے گی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
58%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
39 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

نئے پاسپورٹ کے اجرا میں تاخیر کی وجہ سامنے آگئی

29 اکتوبر, 2024

فرانس کا ’ٹیلنٹ پاسپورٹ‘ کیا ہے، ہنر مند کسطرح فائدہ اٹھا سکتے ہیں ؟

23 فروری, 2024

متحدہ عرب امارات جانے والوں کو اب کتنی ’ پروٹیکٹر فیس‘ دینا ہو گی؟ جانئے

28 ستمبر, 2024

اس بار حج گزشتہ سال کی نسبت ایک لاکھ روپے سستا ہوگا

16 نومبر, 2023

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں