جدہ: ذولٹیک کےسی ای او ذوالقرنین علی خان کے بھائی، ادارے کے جنرل مینجر ظفر علی خاں مرحوم کی نماز جنازہ یہاں مسجد بن یمانی میں ادا کردی گئی اور مقبرہ بنی مالک میں انہیں آنسوؤں سسکیوں کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا، جس میں سینکڑوں سوگواروں نے شرکت کی اور دعائے مغفرت کی۔
اس موقع پہ مرحوم کے بیٹے یاسر ظفر، بھتیجے حیدر علی اور عمیر کے ساتھ بھائی ذوالقرنین علی خان بھی موجود تھے، جہاں تدفین میں شریک سینکڑوں افراد نے تعزیت کی۔
ذوالقرنین علی خان نے بتایا ہے کہ اسلامی روایات کے مطابق ان کی رہائش گاہ پر آئندہ تین دنوں تک تعزیت کا اہتمام کیا گیا ہے. ظفر علی انتہائی ملنسار، منکسرالمزاج انسان تھے اور خاموشی سے ضرورت مندوں کی مدد کرنا انکا شیوہ رہا جبکہ اچھے، مخلص دوست بنانا بھی انکا خاصہ تھا، کمیونٹی ممبران نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین۔