دینہ: یوسی مغل آباد میں اندراج پیدائش کی آگاہی مہم کے سلسلہ میں سیمینار اور میٹنگ

دینہ کی یونین کونسل مغل آباد کے دفتر میں اندراج پیدائش کی آگاہی مہم کے سلسلہ میں ایک سیمینار اور میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل دینہ کی یونین کونسل مغل آباد کی یونین کونسل کے آفس میں محکمہ لوکل گورنمنٹ جہلم اور ایڈمنسٹریٹر یونین کونسل مغل آباد عظمت فرید وڑائچ کی ہدایات پر اندراج پیدائش کی آگاہی مہم کے سلسلہ میں ایک سیمینار کاا نعقاد کیا گیا جس میں نمبرداران ،نکاح رجسٹرار سمیت کمیونٹی سمیت دیگر افراد نے بھر پور شرکت کی۔

سیکرٹری یونین کونسل مغل آباد طاہر ایوب نے اندراج پیدائش سرٹیفکیٹ کی ضرورت اور افادیت کے بارے میں مکمل بریفنگ دی اور شرکاء سے اپیل کی کہ اپنے اپنے گاؤں میں اس مہم کی آگاہی کو چلائیں۔

شرکاء نے اس کامیاب سیمینار پر شکریہ کا اظہار کرتے ہوئے یوسی مغل آباد کی کارکردگی کو سراہا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button