پنڈدادنخان: تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے سال 2021ء میں تشدد کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق تھانہ پنڈ دادن خان پولیس نے جدید سائنسی طریقہ تفتیش اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو ٹریس کیا اور کامیاب کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا۔ ملزم مقدمے میں مطلوب تھا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا۔ پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم کے خلاف قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر اور قانون سے فرار ہونے والے اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور قانون کی عملداری یقینی بنانا جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے۔


