جہلم پولیس نے چوری کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر کے اہم کامیابی حاصل کر لی۔
یہ کارروائی ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر اور ان کی ٹیم نے کی۔ پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوری کے مقدمے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا، جس سے مالِ مسروقہ فروخت کر کے حاصل کی گئی رقم 35 ہزار روپے برآمد کر لی گئی ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی پی او جہلم نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔


