وزیر خارجہ پاکستان کی نمائندہ اعلیٰ خارجہ امور و سیکورٹی پالیسی یورپی یونین سے ملاقات

برسلز: نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی تیسرے ای یو انڈوپیسفک وزارتی فورم 2024کے موقع پر یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے برائے خارجہ امور و سیکورٹی پالیسی جوزپ بوریل سے ملاقات ہوئی ہے۔

اس موقع پر دو طرفہ تعلقات، اقتصادی تجارتی و کثیرالجہتی شعبہ جات میں تعاون کے فروغ سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔

وزیر خارجہ پاکستان نے اس موقع پر کہا کہ یورپی یونین پاکستان کا اہم اقتصادی اور اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور انہیں مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔

جواب میں یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے برائے خارجہ امور و سیکورٹی پالیسی جوزف بوریل نے وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کو تیسرے یورپی انڈوپیسفک وزارتی فورم میں شرکت کیلئے برسلز آمد پر خوش آمدید کہا اور شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button