Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: نوجوانوں کو دینی تعلیم و تربیت سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، صاحبزادہ پیر ڈاکٹر ساجد الرحمٰن
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

نوجوانوں کو دینی تعلیم و تربیت سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، صاحبزادہ پیر ڈاکٹر ساجد الرحمٰن

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
28 مئی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

بریڈفورڈ: المرکز اسلامی بریڈ فورڈ میں گریجویشن کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں202طالبات اور 25طلباء کو گریجویشن مکمل کرنے پر اسناد دی گئیں۔

گریجویشن کی تقریب میں عالمی مبلغ اسلام صاحبزادہ پیر ڈاکٹر ساجد الرحمٰن سجادہ نشین آستانہ عالیہ بگھار شریف ،صاحبزادہ پیر سلطان نیاز الحسن جگر گوشہ سلطان بہو ٹرسٹ مہمان خصوصی تھے جبکہ شیخ عبدالحق بیولی ،علامہ مفتی انصر القادری ،علامہ قاری محمد عاصم ، علامہ مفتی فضل سبحانی قادری ، علامہ عمر حیات قادری ،پیر سید سلطان شاہ مشہدی ،ناز شاہ ایم پی ، معروف برطانوی جرنلسٹ ایوان رڈلے اور برطانیہ بھر سے علماء اور مذہبی اسکالرز نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر ساجد الرحمٰن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مفتی حسن رضا نے برطانیہ میں نوجوانوں کو علوم دینیہ کی تعلیم کے زیور سے آراستہ کر کے ایک انقلاب کی بنیاد رکھی ہے دور حاضر میں برطانیہ کے علماء اور دینی اداروں کو نوجوانوں کو دینی تعلیم دینا اور ان کی تربیت کا فریضہ سرانجام دینا وقت کی اہم ضرورت ہے وہ وقت دور نہیں جب یورپ کی سرزمین پر یہ نوجوان اللہ کی رضا کو پیش نظر رکھتے ہوئے دین حق کا عَلم بلند کریں گے اور دنیا بھر میں مسلمان ایک بار پھر اپنی علمی جلالت کا جھنڈا لہرائیں گے۔

معروف برطانوی جرنلسٹ ایوان رڈلے نے کہا کہ آج بریڈفورڈ کی سرزمین پر سینکڑوں بچیوں نے دینی تعلیم میں گریجویشن حاصل کر کے پوری دنیا سمیت افغانستان کے مسلمانوں کو مثبت پیغام دیاہے کہ کہ ایک عورت کی تعلیم پوری انسانیت اور معاشرے کی تکمیل کا باعث ہوتی ہے، اسلام کی نظر میں دینی تعلیم مرد وعورت دونوں کے لیے یکساں طور پر مطلوب ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن کی بطور نزول پہلی آیت ’’اقراء‘‘ ہے جس میں پڑھنے کا حکم دیا گیا ہے آج بریڈفورڈ کی سرزمین پر سینکڑوں کی تعداد میں بچیوں کی گریجویشن ’’اقراء‘‘ ہی کے پیغام کی تکمیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی وہ ہتھیار ہے جس سے معاشرے میں غربت سمیت مختلف چیلنجوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔

یاد رہے برطانوی جرنلسٹ ایوان رڈلے جنہیں طالبان نے 2001 میں افغانستان میں جاسوسی کے شبے میں اپنی حراست میں رکھا تھا رہائی کے بعد انہوں نے اسلام قبول کر لیا تھا ۔

ناز شاہ ایم پی کا کہنا تھا کہ بچیوں کو قرآن وسنت کی تعلیمات نہ صرف کردار سازی میں بنیاد فراہم کرتی ہیں بلکہ عملی رہنمائی بھی وہیں سے ملتی ہے، انہوں نے المرکز اسلامی کے بانی مفتی حسن رضا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہاں سے سینکڑوں کی تعداد میں طلباء اور طالبات نہ صرف دین بلکہ دنیاوی تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوئے ہیں۔

ادارہ کے مہتمم مفتی قاضی حسن رضا نے گریجویشن کی تقریب میں تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے گریجویشن حاصل کرنے والے بچوں اور بچیوں کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے نا مسا ئد حالات میں بھی دور دراز سے آ کر دین کے لیے اپنے آپ کو وقف کیا آج الحمدللہ اس ادارے سے سیکڑوں بچے اور بچیوں نے اپنی گریجویشن مکمل کی ہے، اس ادارے سے فارغ التحصیل ہونے والی یہ بچے اور بچیاں برطانیہ کے مختلف شعبوں میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے اپیل کی کہ بچوں کو دینی تعلیم کی طرف زیادہ سے زیادہ راغب کریں۔

گریجویشن کی تقریب میں گریجویشن حاصل کرنے والے طلباء اور طالبات کے والدین اور مقامی کمیونٹی کے افراد کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں صاحبزادہ پیر سلطان نیاز الحسن نے امت مسلمہ کے اتحادواتفاق کے لیے خصوصی دعا کی ۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
32°C
Jhelum
clear sky
32° _ 32°
63%
4 km/h
بدھ
32 °C
جمعرات
40 °C
جمعہ
37 °C
ہفتہ
36 °C
اتوار
38 °C

تازہ ترین

جرمنی میں پاکستانیوں کے لیے ملازمت، درخواست فارم کیسے بھریں؟
3 اگست, 2026
جولائی میں اشیائے خورونوش کے دام آسمان پر، ٹماٹر، آٹا، چکن اور انڈے مہنگے ہوگئے
3 اگست, 2026
نرسنگ طالبات کی معیاری تربیت اور تعلیمی سہولیات کی بہتری اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
3 اگست, 2026
پنڈدادنخان پولیس کی دو بڑی کارروائیاں، بھنگ فروش اور شراب سپلائرز گرفتار
3 اگست, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا میونسپل کمیٹی دینہ اور یوسی پنڈوری کے علاقوں کا دورہ، صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا
3 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

حلقہ بیت الادب کے زیر اہتمام بارسلونا میں عالمی مشاعرہ، امریکہ، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور سپین کے شعراء نے کلام پیش کیا

1 اکتوبر, 2024

جرمنی میں پاکستان کے قونصل خانے پر حملہ قابل مذمت ہے، چوہدری عظیم

23 جولائی, 2024

بریڈ فورڈ کراؤن کورٹ کا بڑا فیصلہ، کم عمر لڑکیوں کے جنسی استحصال پر پاکستانیوں سمیت کالڈر ڈیل کے 20 افراد کو جیل کی سزائیں

9 نومبر, 2024

اونٹاریو پارلیمنٹ: دہشت گردی کا شکار پاکستانی خاندان کیلئے ’’خاموشی‘‘

12 جون, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں