جہلم: تھانہ سٹی پولیس نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ان کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم اعجاز احمد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔


