Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • صحت
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: یوٹیوب پر اشتہارات کو بلاک کرکے ویڈیوز دیکھنا ناممکن
شیئر
Font ResizerAa
Font ResizerAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

یوٹیوب پر اشتہارات کو بلاک کرکے ویڈیوز دیکھنا ناممکن

ویب ڈیسک
وقت اشاعت: 3 نومبر, 2023
ویب ڈیسک
شیئر
فوٹو: رائٹرز
شیئر

مفت میں ویڈیوز تک رسائی دینے والی دنیا کی سب سے بڑی اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے اپنی کمائی کو یقینی بنانے کے لیے پلیٹ فارم پر اشتہارات کو بلاک کرنے کے آپشن کو ختم کردیا۔

اس وقت تک کروڑوں صارفین یوٹیوب پر اشتہارات کے بغیر ویڈیوز دیکھنے لیے ایڈ بلاک کے سافٹ ویئرز استعمال کرتے آ رہے تھے لیکن اب وہ ایسا نہیں کر سکیں گے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق یوٹیوب نے پلیٹ فارم پر ایڈ بلاک کو بلاک کردیا، اب کوئی بھی صارف جو اشتہارات کو بلاک کرنے کا سافٹ ویئر استعمال کرے گا، وہ یوٹیوب پر تین سے زیادہ ویڈیوز نہیں دیکھ پائے گا۔

رپورٹ کے مطابق جیسے ہی کوئی صارف یوٹیوب پر اشتہارات کو چھپانے یا ان کے بغیر ویڈیوز دیکھنے کا سافٹ ویئر انسٹال کرے گا، اس صارف کو یوٹیوب کی جانب سے پیغام موصول ہوگا کہ وہ ایڈ بلاک کو ہٹا دیں۔

صارف کو یوٹیوب کی جانب سے آگاہی دی جائے گی کہ وہ یا تو ایڈ بلاک کو ہٹادیں یا پھر اسٹریمنگ ویب سائٹ پر ویڈیوز دیکھنے سے محروم رہیں۔

اشتہارات کو بلاک کرنے کے خواہش مند صارفین کو یوٹیوب کی جانب سے مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اس کی پریمیم سروس کی سبسکرپشن حاصل کریں۔

یوٹیوب پریمیم کی سبسکرپشن حاصل کرنے والے افراد اشتہارات کے بغیر ویڈیوز دیکھ پاتے ہیں اور یہ سروس پاکستان سمیت تقریبا تمام ممالک میں دستیاب ہے۔

پاکستان میں یوٹیوب پریمیم کی ماہانہ فیس 480 روپے سے شروع ہے، تاہم فیملی پیکیج کے ساتھ مذکورہ سروس ماہانہ 900 روپے تک بھی حاصل کی جا سکتی ہے لیکن عین ممکن ہے جلد ہی مذکورہ فیس میں اضافہ کردیا جائے۔

امریکا اور یورپی ممالک میں یوٹیوب پریمیم کی ماہانہ فیس 14 امریکی ڈالر تک بڑھائی جا چکی ہے، یعنی وہاں کے صارفین مذکورہ سروس کے لیے تقریبا 4 ہزار روپے ماہانہ ادا کرتے ہیں۔

اسکرین شاٹ
   
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
اس آرٹیکل کو شیئر کریں
Facebook Twitter Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram Copy Link
تبصرہ کریں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

Facebook Like
Twitter Follow
Pinterest Pin
Instagram Follow
Youtube Subscribe
Tiktok Follow

تازہ ترین

ڈیول کیرج وے منصوبہ؛ فنڈز کی عدم فراہمی اور کام کی بندش کے خلاف کھیوڑہ میں احتجاج
8 دسمبر, 2023
اجنبیوں سے دوستانہ گفتگو ذاتی فلاح کے لیے مفید قرار
8 دسمبر, 2023
جماعت اسلامی سارا سال عوام کے درمیان موجود رہتی ہے۔ ڈاکٹر قاسم محمود، سید ضیاء اللہ بخاری
8 دسمبر, 2023
تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
8 دسمبر, 2023
دینہ کے قریب ڈومیلی موڑ کے مقام پر کار کھائی میں جا گری، لیڈی ہیلتھ ورکر شدید زخمی
8 دسمبر, 2023

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جی ٹی اے 6 کی دنیا بھر میں دھوم، ٹریلر 11 کروڑ سے زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا

7 دسمبر, 2023

آئی فون کے ٹکر کا ون پلس 12 متعارف

7 دسمبر, 2023

صارفین ابھی سم بند کرانے پر چارجز ادا نہ کریں، پی ٹی اے

5 دسمبر, 2023

’اسٹیٹس‘ اب صرف واٹس ایپ تک ہی محدود نہیں رہے گا

4 دسمبر, 2023
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں