ایک نام پر دوسری سم اب سات دن میں فعال ہوگی

پی ٹی اے نے سمز جاری اور فعال کرنے کے ایس او پیز میں تبدیلی کردی، ایک نام پر دوسری سم اب سات دن میں فعال ہوگی۔

جہلم اپڈیٹس کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی سمز کا اجرا روکنے کے لیے بڑا اقدام اٹھا لیا، ایک نام پر دوسری سم کا اجراء اور فعالیت اب آٹھ گھنٹے کے بجائے سات دن میں ہوگا تاہم پہلی نئی سم کا اجراء اور فعالیت 8 گھنٹے میں ہی ہوگی جب کہ ڈپلیکیٹ سم کارڈ یا نمبر بھی 8 گھنٹے میں جاری ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق سمز سے متعلق نئے ایس او پیز 24 جنوری سے نافذ العمل ہوں گے، ایس او پیز کا اطلاق تمام آپریٹرز، کسٹمر سروس سینٹرز، فرنچائزز اور ریٹیلزر پر ہوگا، نادرا بھی اپنے نظام میں نئے ایس او پیز کو لاگو کرے گا۔

پی ٹی اے کے مطابق فیصلہ صارفین کی جانب سے ایک دن میں کئی کئی سمز کے اجراء پر کیا گیا، ایک دن میں کئی سمز کے اجراء میں جعلی انگوٹھوں کا استعمال کیا جاتا ہے، جعل ساز واٹس ایپ انسٹال کرکے کسی اور کے نام پر جاری سم پھینک دیتے ہیں، نئے ایس او پیز سے جعل سازی اور فراڈ کے واقعات میں کمی آئے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button