Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: دینہ: منگلا روڈ پر والد کی جائیداد پر مخالفین نے مبینہ قبضہ کر لیا، انصاف فراہم کیا جائے۔ اسرار علی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

دینہ: منگلا روڈ پر والد کی جائیداد پر مخالفین نے مبینہ قبضہ کر لیا، انصاف فراہم کیا جائے۔ اسرار علی

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
2 اکتوبر, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

دینہ کے علاقہ جلوچک کے رہائشی اسرار ولد علی اصغر نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ منگلا روڈ پر واقع 16 مرلہ پلاٹ، جو ان کے بقول ان کے والد مرحوم علی اصغر کی ملکیتی جائیداد ہے، پر مبینہ طور پر مخالفین نے قبضہ کر لیا ہے۔ متاثرہ شہری نے اعلیٰ حکام سے معاملے کی غیر جانب دارانہ انکوائری کروا کر حقائق سامنے لانے اور قانون کے مطابق کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرار کے مطابق مذکورہ 16 مرلہ پلاٹ منگلا روڈ پر مسلم کمرشل بینک کے بالمقابل سڑک کے کنارے واقع ہے اور اس جائیداد کے حوالے سے گزشتہ تقریباً 30 سے 35 سال سے مختلف عدالتوں میں مقدمات زیرِ سماعت رہے ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ سول کورٹ اور ہائی کورٹ کی جانب سے آنے والے فیصلے بھی ان کے حق میں ہوئے ہیں۔

اسرار نے بتایا کہ ان کے والد کی وفات کے موقع پر عدالتِ عالیہ کی جانب سے تحریری حکم بھی جاری کیا گیا تھا، جس کے تحت بیلف کی فیس جمع کروانے کے بعد بیلف کی موجودگی میں مذکورہ پلاٹ کا قبضہ انہیں دلوانا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ کم تعلیمی قابلیت اور معاملے کی مکمل سمجھ نہ ہونے کے باعث وہ مقررہ وقت پر بیلف فیس جمع نہ کروا سکے۔

متاثرہ شہری نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ ماہ 24 ستمبر کی رات مخالفین، جن میں عدنان، ارشد جمیل وغیرہ شامل ہیں، نے مبینہ طور پر دیگر افراد کے ہمراہ مذکورہ پلاٹ پر قبضہ کر لیا۔ اسرار کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر انہوں نے تھانہ منگلا سے رجوع کیا اور پولیس سے کارروائی کی درخواست کی، تاہم ان کے بقول تاحال انہیں کوئی مؤثر پیش رفت نظر نہیں آئی۔

اسرار کا کہنا ہے کہ معاملے میں مبینہ قبضے کے باعث وہ حصولِ انصاف کے لیے مختلف حکام سے رجوع کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر جہلم اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی غیر جانب دارانہ انکوائری کروا کر اصل حقائق سامنے لائے جائیں اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

دوسری جانب پولیس کا مؤقف جاننے کے لیے تھانہ منگلا کے تفتیشی افسر سب انسپکٹر چوہدری ضمیر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ مذکورہ جگہ متنازعہ ہے اور پولیس نے معاملے کی وضاحت کے لیے محکمہ مال سے رجوع کر رکھا ہے۔

تفتیشی افسر کے مطابق محکمہ مال کی جانب سے جس فریق کے حق میں فیصلہ کیا جائے گا، قانون کے مطابق اسی کے حق کو تسلیم کیا جائے گا، جبکہ مخالف فریق کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
clear sky
31° _ 31°
39%
ہفتہ
36 °C
اتوار
37 °C
پیر
38 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C

تازہ ترین

پنڈدادنخان کے علاقے دھریالہ جالپ میں خاتون موٹرسائیکل سے گر کر جاں بحق
2 اکتوبر, 2026
دینہ میں ڈی مارٹ کے قریب فائرنگ، نوجوان لڑکی جاں بحق، ملزم موٹر سائیکل پر فرار
2 اکتوبر, 2026
ایف بی آر مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز سیل کرنے کا فیصلہ
2 اکتوبر, 2026
جہلم: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا وزیراعظم فیول سبسڈی پروگرام کے مراکز کا معائنہ، غیر حاضر اہلکار معطل
2 اکتوبر, 2026
پنجاب میں مون سون سیزن ختم، ضلع جہلم میں کتنی ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی؟ اعداد وشمار جاری
2 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم: رمضان کی آمد سے قبل منافع خور اور ذخیرہ اندوز متحرک، اشیائے خوردونوش مہنگی، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس غائب

12 فروری, 2026

جہلم پولیس کی اہم کارروائی، قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم گرفتار

25 جولائی, 2026

فیکٹ چیک: کیا سولر پینلز کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے؟

9 جون, 2024

فواد چوہدری کو اشتہاری قرار دینے کا حکم کالعدم قرار

31 جنوری, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں