دینہ: منگلا پولیس نے ایک اہم کارروائی کے دوران پتنگ فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ان کی ٹیم نے مؤثر حکمت عملی اپناتے ہوئے کارروائی کی اور ملزم محمد شہزاد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 40 عدد پتنگیں برآمد کر لی گئیں جو کہ ممنوعہ پتنگ بازی کے لیے استعمال کی جا رہی تھیں۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی ایک خطرناک کھیل ہے جس کی وجہ سے قیمتی جانوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ عوام کی حفاظت کے پیش نظر ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ علاقے میں قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جا سکے۔


