ماں بچے کی صحت، نوجوانوں کو درپیش مسائل کے ساتھ دیگر سماجی پہلوؤں کا احاطہ کیا جا رہا ہے، حسن خالد وڑائچ

جہلم: محکمہ بہبود آبادی جہلم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی جہلم کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جہلم صباء صحر کی زیر قیادت منعقد ہوا جس میں پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

حسن خالد وڑائچ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر جہلم نے شرکاء کو محکمہ بہبود آبادی کی گزشتہ سال 2023 کی سرگرمیوں بشمول عالمی ہفتہ آبادی، مانع حمل ادویات کی فراہمی اور محکمہ کی آگاہی مہم بارے آگاہ کیا اور کہا کہ ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے احکامات کے مطابق محکمہ بہبود آبادی کی سرگرمیوں کی تشہیر کے لئے محکمہ کے افسران اور عملہ پر مشتمل میڈیا ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوکل ایف ایم ریڈیو پر متوازن گھرانے کے حوالے سے ہفتہ وار پروگرام اور اخبارات میں کالم لکھے جارہے ہیں، جن میں ماں بچے کی صحت، نوجوانوں کو درپیش مسائل کے ساتھ دیگر سماجی پہلوؤں کا احاطہ کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button