Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم: ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم: ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
23 جولائی, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) عمر عباس میلہ اور ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی مشترکہ زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)، اسسٹنٹ کمشنرز، ریسکیو 1122، محکمہ آبپاشی، پولیس، محکمہ صحت، محکمہ مواصلات و تعمیرات، میونسپل اداروں اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اور مون سون بارشوں کے دوران ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس کے دوران نالہ گہان، نالہ بنہاں اور دیگر نشیبی علاقوں کی صورتحال، ممکنہ سیلابی خطرات، برساتی ندی نالوں کی نگرانی، منگلا ڈیم سے متعلق امور، فلڈ ریلیف کیمپس، ریسکیو آپریشنز، ہنگامی مشینری، افرادی قوت اور دستیاب وسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عمر عباس میلہ نے ہدایت کی کہ نالہ گہان، نالہ بنہاں اور دیگر حساس علاقوں کی مسلسل نگرانی کو یقینی بنایا جائے، ریسکیو ٹیموں اور ہنگامی مشینری کو ہر وقت الرٹ رکھا جائے، جبکہ عوام کو بروقت آگاہی فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب ذرائع استعمال کیے جائیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل ممکن ہو۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل رابطہ برقرار رکھتے ہوئے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اجلاس کے اختتام پر ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے اور ڈپٹی کمشنر جہلم نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ فلڈ ریلیف کیمپس، ریسکیو وسائل، امدادی سامان اور ہنگامی مشینری ہر وقت تیار رکھی جائے، جبکہ نالہ گہان، نالہ بنہاں اور دیگر نشیبی علاقوں کی مسلسل مانیٹرنگ کے ذریعے کسی بھی ہنگامی صورتحال کا بروقت اور مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جائے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
clear sky
29° _ 29°
51%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
39 °C

تازہ ترین

جہلم: تین کم سن بچوں کو نہر میں پھینکنے والا باپ مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا
20 ستمبر, 2026
سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

اب ملک بھر کے ایئر پورٹس پر ججز اور ان کی بیگمات کی تلاشی نہیں ہوگی

17 دسمبر, 2023

پنڈدادنخان میں سوشل میڈیا پر ناجائز اسلحہ کی نمائش کرنے والا نوجوان گرفتار

23 مئی, 2026

جہلم میں انڈے 370 روپے درجن ہو گئے

31 جنوری, 2024

منگلا ڈیم سے دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا گیا، سیلابی صورت حال کا سامنا، 8 افراد کو بچا لیا گیا

11 جون, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں