دینہ پولیس کی اہم کارروائی، نوسر بازی سے شہری سے ڈیکوریشن لائٹس معہ سامان ہتھیانے والاملزم گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اخلاق احمد کو گرفتار کر لیا، ملزم سے تین بڑی لائٹس،لڑیاں600 عدد،سپلائی32 عدد،کنٹرولر 8 عدداور تار کےگچھے برآمد کر لیے گئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم نے مدعی مقدمہ سے ڈیکوریشن کے لیے سامان منگوایا اور ڈیکوریشن سامان لے کر فرار ہوگیا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کے قیمتی اثاثوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔


