جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کےخلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید تین منشیات فروش ملزمان چرس اور شراب سمیت گرفتار کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم طارق خان کوگرفتار کرلیا ،ملزم سے 2کلو چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
صدر پولیس جہلم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد یعقوب کو گرفتار کرلیا، ملزم سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
سول لائینز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ندیم خان کوگرفتار کرلیا، ملزم سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔


