Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: مناسکِ حج کا آغاز، لاکھوں عازمین منیٰ پہنچ گئے
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

مناسکِ حج کا آغاز، لاکھوں عازمین منیٰ پہنچ گئے

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
4 جون, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

مناسکِ حج کا باقاعدہ آغاز آج سے ہو گیا ہے، جس کے تحت دنیا بھر سے آئے لاکھوں عازمینِ حج مکہ سے منیٰ پہنچ گئے۔ منیٰ میں عازمین ظہر سے قبل پہنچیں گے اور جمعرات کی صبح تک وہیں قیام کریں گے، جہاں وہ عبادات میں مشغول رہیں گے۔

منیٰ میں قیام کے دوران حجاج کرام ظہر، عصر، مغرب اور عشاء کی نمازیں ادا کریں گے۔ حج کے سب سے اہم رکن وقوف عرفہ کے لیے نو ذوالحجہ کو تمام عازمین منیٰ سے میدانِ عرفات روانہ ہوں گے۔ میدانِ عرفات میں وہ حج کا عظیم خطبہ سنیں گے اور اس کے بعد ظہر و عصر کی نمازیں ادا کریں گے۔

عازمین سورج غروب ہونے تک عرفات کے میدان میں قیام کریں گے، جس کے بعد مزدلفہ روانہ ہوں گے۔ مزدلفہ میں مغرب اور عشاء کی نمازیں ملا کر ادا کی جائیں گی، اور کھلے آسمان تلے رات گزارنے کے دوران حجاج رمی کے لیے کنکریاں بھی جمع کریں گے۔

دس ذوالحجہ کو حجاج کرام مزدلفہ سے جمرات کے لیے روانہ ہوں گے جہاں بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں گے، قربانی کریں گے، حلق یا قصر کروا کر احرام کھول دیں گے اور اس کے بعد طوافِ زیارت ادا کریں گے۔

سعودی وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے رواں سال بھی حج کے انتظامات انتہائی منظم انداز میں مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اس سال حج کا خطبہ اردو، انگریزی اور دیگر زبانوں سمیت دنیا کی 35 مختلف زبانوں میں براہ راست ترجمے کے ساتھ نشر کیا جائے گا تاکہ دنیا بھر کے مسلمان اس عظیم پیغام کو اپنی زبان میں سمجھ سکیں۔

یہ مناسکِ حج کا وہ روحانی سفر ہے جس میں اتحاد، اطاعت اور قربانی کا عملی مظاہرہ پوری دنیا کے سامنے آتا ہے، اور امت مسلمہ ایک بار پھر ایمان، عبادت اور اخوت کا عملی پیغام دیتی ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
37°C
Jhelum
clear sky
37° _ 37°
38%
1 km/h
پیر
40 °C
منگل
42 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
35 °C

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کی تشویش، مہنگائی سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ
26 جولائی, 2026
پنڈدادنخان میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
26 جولائی, 2026
جہلم: مبینہ طور پر راہگیروں کو کاٹنے والے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار
26 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے قریب مویشی چرانے والا نوجوان دریا میں ڈوب گیا
26 جولائی, 2026
آزاد کشمیر انتخابات؛ پیپلز پارٹی الزامات سے اپنی ناکامی نہیں چھپا سکتی، بلال اظہر کیانی
26 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

مالدیپ نے بھارت کو فوج نکالنے کیلئے کہہ دیا، دہلی میں کھلبلی

19 نومبر, 2023

عمان کا قدیم قصبہ، جہاں جنات چلتے پھرتے لوگوں سے بات کرتے ہیں

24 نومبر, 2023

صیہونیوں کے ’گریٹر اسرائیل‘ منصوبے کی حقیقت کیا ہے؟

29 ستمبر, 2024

ابراہیم رئیسی کی جگہ بننے والے نئے عبوری صدر کون ہیں؟

20 مئی, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں