پنڈدادنخان: پولیس نے غیر قانونی پیٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ان کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کے دوران ملزم کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے غیر قانونی طور پر فروخت کیا جانے والا پیٹرول برآمد کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ پنڈدادنخان میں باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر پیٹرول کی فروخت نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ عوام کی جان و مال کے لیے بھی شدید خطرہ بن سکتی ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری نے اس موقع پر کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور قانون شکنی کرنے والوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ جہلم پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔


