دینہ کی یونین کونسل لدھڑ کا نوجوان تیمور عنصر دبئی میں روڈ حادثہ میں جان بحق ہو گیا، نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ کی یونین کونسل لدھڑ کے گاؤں ڈوماں کے رہائشی عنصر محمود کا نوجوان بیٹا تیمور عنصر حصول روزگار کی خاطر دبئی میں مقیم تھا ،تیمور عنصر ایک ٹریفک حادثہ میں خالق حقیقی سے جا ملا۔
نوجوان کی موت کی خبر سے علاقہ بھر میں سوگ ہے، میت پاکستان آبائی گاؤں ڈوماں پہنچی تو کہرام مچ گیا، ہر آنکھ اشکبار تھی۔ مرحوم نوجوان کے نماز جنازے میں ہزاروں افراد کی شرکت ،نماز جنازہ سید زاکر حسین شاہ نے پڑھائی۔
نوجوان کو نماز جنازہ کے بعد آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔