پاکستان کی ایک اور معروف کمپنی نے بغیر سود آسان اقساط پر موٹرسائیکلیں دینے کی آفر متعارف کروادی

یاماہا پاکستان کی طرف سے اپنی موٹرسائیکلز صفر شرح سود پر آسان اقساط میں دینے کی پرکشش پیشکش کر دی۔

نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق اس پلان میں کسٹمرز کو موٹرسائیکل کی قیمت 8ماہ کی اقساط میں ادا کرنی ہو گی، جن میں ماہانہ قسط 25ہزار روپے سے شروع ہوتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ محدود مدت کی آفر کچھ مخصوص شہروں کے لیے دی گئی ہے۔

اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی، پاک سوزوکی، ماسٹر شینگن اور کیا لکی موٹرز کی طرف سے بھی ایسی ہی پرکشش آفرز دی جا چکی ہیں، جن میں صارفین کو گاڑی خریدنے پر 3لاکھ تک کے بونس اور کیش بیک کی پیشکش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button