جہلم پولیس نے منشیات فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم اوردو شراب سپلائر ملزمان گرفتار کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم عبدالوحید کو گرفتار کر لیا، ملزم سے ایک کلو420 گرام چرس برآمد کر لی گئی، ملزم چوری کی واردات میں بھی ملوث ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 شراب سپلائر ملزمان عاشق اور خرم اقبال کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے 10/10 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔


