لندن: سینئر قانون دان، صحافی اور جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کی معروف سماجی و رفاعی رہنما چوہدری تبریز عورہ نے لندن میں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کی۔
چوہدری تبریز عورہ نے نگران وزیراعظم کو تحصیل پنڈدادنخان کے ڈیول کیرج وے منصوبے میں تاخیر، فنڈز کی عدم فراہمی سمیت نادرا آفس سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا جس پر نگران وزیر اعظم نے وطن واپسی پر عملدرآمد یقینی بنانے کا وعدہ کیا۔
چوہدری تبریز عورہ نے نگران وزیراعظم کو بتایا کہ ڈیول کیرج وے منصوبے پر کام 16 ماہ سے تاخیر کا شکار ہے، فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث پراجیکٹ مکمل بند ہو چکا ہے جس سے ہزاروں مسافروں کو شدید اذیت کا سامنا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تحصیل ہیڈکوارٹر پر موجود نادرا آفس کی بلڈنگ چھوٹی ہونے کے باعث پانچ لاکھ سے زائد آبادی کو شناختی کارڈ، ب فارم سمیت دیگر مسائل کا سامنا ہے۔
چوہدری تبریز عورہ نے ڈیول کیرج وے، علاقہ جالپ میں نادرا آفس کے قیام سمیت دیگر منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کا مطالبہ کیا۔