Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: گرل فرینڈ کو بلیک میل کرکے کروڑوں روپے ہتھیانے والا نوجوان گرفتار
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

گرل فرینڈ کو بلیک میل کرکے کروڑوں روپے ہتھیانے والا نوجوان گرفتار

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
7 دسمبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

بنگلورو: بھارت میں 20 سالہ لڑکی اپنے بوائے فرینڈ پر اندھے اعتماد اور شادی کے جھانسے میں آکر کروڑوں روپے سے محروم ہوگئی۔

بوائے فرینڈ نے اسے بلیک میل کرنے کے لیے اس کے ساتھ جنسی تعلق کی ویڈیوز استعمال کیں اور اسے بلیک میل کرکے اس سے زیورات، مہنگی گھڑیاں اور یہاں تک کہ ایک مہنگی کار بھی لوٹ لی۔

یہ بلیک میلنگ کئی مہینوں تک جاری رہی، یہاں تک کہ لڑکی مزید برداشت نہ کر پائی اور میں پولیس سے مدد کے لئے رجوع کیا، جس کے بعد لڑکے کو گرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلورو سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ نوجوان موہن کمار کو اپنی گرل فرینڈ کی نازیبا ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کر کے 8 کروڑ 20 لاکھ روپے (ڈھائی کروڑ بھارتی روپے) ہتھیانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی نے بلیک میلر کو اپنی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے روکنے کے لیے جیولری، قیمتی گھڑیاں اور یہاں تک کہ ایک لگژری گاڑی بھی دی۔

پولیس افسران نے بتایا کہ لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ موہن کمار سے اس وقت ملاقات کی تھی جب وہ دونوں بورڈنگ اسکول میں پڑھتے تھے۔ وہ اچھے دوست بن گئے تھے، لیکن پھر رابطہ ٹوٹ گیا۔ برسوں بعد دوبارہ ملے اور محبت میں مبتلا ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم موہن کمار نے لڑکی کو شادی کا جھانسے دے کر ایک ٹرپ پر لے گیا، جہاں اس نے لڑکی کی غیر اخلاقی ویڈیوز اور تصاویر بنائیں اور وعدہ کیا کہ وہ انہیں خفیہ رکھے گا۔

موہن کمار نے لڑکی سے کہا تھا کہ وہ اس سے شادی کرے گا، اور پھر دونوں نے مختلف مقامات پر چھٹیاں گزاریں۔ ان چھٹیوں کے دوران، موہن کمار نے ان دونوں کی نجی ویڈیوز بنائیں اور اسے یہ یقین دلایا کہ یہ ویڈیوز صرف اس کے لیے ہیں۔

تاہم ٹرپ کے بعد موہن کمار نے ان ویڈیوز کا استعمال کرتے ہوئے لڑکی کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا اور پیسوں کا مطالبہ کیا۔ خوف کے مارے لڑکی نے چند ماہ کے دوران ملزم کو مجموعی طور پر 2 کروڑ 57 لاکھ روپے دیے۔

پولیس کے مطابق لڑکی نے سب سے پہلے اپنی دادی کے اکاؤنٹ سے ایک کروڑ 25 لاکھ روپے موہن کمار کے اکاؤنٹ میں منتقل کیے، اور پھر مختلف مواقع پر ایک کروڑ 32 لاکھ روپے نقد بھی دیے۔

موہن کمار کی مطالبات کا سلسلہ نہیں رکا، اور اس نے لڑکی سے قیمتی گھڑیاں، جواہرات اور ایک لگژری کار بھی مانگ لیں۔ اس نے کئی بار پیسہ اپنے والد کے اکاؤنٹ میں بھی منتقل کرایا۔

جب لڑکی موہن کمار کی مسلسل بلیک میلنگ سے تنگ آ گئی، تو اس نے بنگلورو پولیس میں مقدمہ درج کروا دیا۔ پولیس نے اس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم موہن کمار کو گرفتار کر لیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

بنگلورو پولیس کمشنر بی دایانند نے کہا، "یہ ایک منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا جرم تھا۔ ملزم نے 2.57 کروڑ روپے کی بلیک میلنگ کی، جس میں سے 80 لاکھ روپے اس سے واپس برآمد کرلیے گئے ہیں۔”

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
scattered clouds
31° _ 31°
58%
2 km/h
اتوار
37 °C
پیر
40 °C
منگل
40 °C
بدھ
38 °C
جمعرات
33 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: 21 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کی کوشش اور اغواء کی کوشش ناکام، تین ملزمان گرفتار
25 جولائی, 2026
جہلم: ایف بی آر فائلر فیس میں اضافے پر کاروباری حلقوں کی تشویش
25 جولائی, 2026
جہلم میں سستی روٹی کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد نہ ہو سکا، روٹی اور نان مہنگے داموں فروخت ہونے لگے
25 جولائی, 2026
جہلم: موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں 2024 سے مطلوب دو اشتہاری مجرمان گرفتار
25 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے وسط میں مبینہ عارضی ڈمپنگ پوائنٹ پر شہریوں کی تشویش
25 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

شہزادہ ولیم کا برطانیہ کی سڑکوں پر الیکٹرک اسکوٹی پر مٹر گشت

5 جولائی, 2024

امریکا: وسطی ریاستوں میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی، 3 افراد زخمی

27 اپریل, 2024

امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا خدشہ، چینی کمپنی سے الگ کرنے کیلئے بل منظور

14 مارچ, 2024

مارک زکربرگ سونے کا ہار کیوں پہنتے ہیں؟ راز سے پردہ اٹھا دیا

26 جولائی, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں