Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: بلدیاتی انتخابات کا طبل بج گیا، ضلع جہلم میں 21 فروری 2027ء کو پولنگ ہوگی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

بلدیاتی انتخابات کا طبل بج گیا، ضلع جہلم میں 21 فروری 2027ء کو پولنگ ہوگی

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
14 نومبر, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: بلدیاتی انتخابات کا طبل آخرکار بج گیا، ضلع جہلم تیسرے اور آخری مرحلے میں شامل کر لیا گیا ہے، جہاں 21 فروری 2027ء کو بلدیاتی انتخابات منعقد ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے حکومت پنجاب کی جانب سے پیش کی گئی تجویز کو تسلیم کرتے ہوئے صوبے میں بلدیاتی انتخابات تین مرحلوں میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں مرحلہ وار انتخابات کا شیڈول بھی جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق پہلے مرحلے میں 7 فروری، دوسرے مرحلے میں 14 فروری جبکہ تیسرے اور آخری مرحلے میں 21 فروری 2027ء کو بلدیاتی انتخابات منعقد ہوں گے۔

پہلے مرحلے میں لاہور، گوجرانوالہ اور گجرات ڈویژن، دوسرے مرحلے میں ساہیوال، بہاولپور اور ملتان ڈویژن جبکہ تیسرے مرحلے میں راولپنڈی، سرگودھا اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔ اس طرح ضلع جہلم میں بھی 21 فروری 2027ء کو تیسرے مرحلے کے دوران انتخابات منعقد کیے جائیں گے۔

اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن نے حکومت پنجاب کو نومبر تک حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست فراہم کرنے کا پابند بنایا ہے، جبکہ الیکشن کمیشن اس فہرست کی روشنی میں 10 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کے تینوں مراحل کا باقاعدہ اور تفصیلی شیڈول جاری کرے گا۔

بلدیاتی انتخابات کی تاریخ سامنے آنے کے بعد ضلع جہلم میں ممکنہ امیدواروں نے بھی اپنی سیاسی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔ امیدوار ایک بار پھر عوامی رابطوں میں متحرک دکھائی دینے لگے ہیں اور کچہریوں، تھانوں، شادی بیاہ کی تقریبات، فاتحہ خوانی اور جنازوں میں ان کی آمدورفت بڑھ گئی ہے۔

دوسری جانب سیاسی جماعتوں نے بھی اپنے امیدواروں کی نامزدگی اور مخلص و مضبوط امیدواروں کے انتخاب کے لیے مشاورت کا عمل تیز کر دیا ہے۔ بلدیاتی انتخابات کے اعلان کے بعد ضلع جہلم کی سیاسی فضا میں سرگرمیاں بڑھنے لگی ہیں اور ممکنہ امیدوار انتخابی میدان میں اترنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
26°C
Jhelum
clear sky
26° _ 26°
33%
2 m/s
ہفتہ
28 °C
اتوار
27 °C
پیر
29 °C
منگل
28 °C
بدھ
29 °C

تازہ ترین

جہلم پولیس میں سال 2026ء کے دوران سخت محکمانہ احتساب، 86 افسران و اہلکار معطل، 29 برطرف
14 نومبر, 2026
جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں سرکاری نرخ نامے محض کاغذوں تک محدود، شہری پریشان
14 نومبر, 2026
جہلم: گرین بس میں موبائل فون چوری کرنے والا ملزم، سہولت کار اور IMEI نمبرز تبدیل کرنے والا کمپیوٹر انجینئر گرفتار
14 نومبر, 2026
جہلم میں سردی کی شدت میں معمولی اضافے کے ساتھ ہی انڈوں کی قیمت بڑھ گئی
14 نومبر, 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم، بلال اظہر کیانی کی ترک سفیر سے ملاقات
14 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ڈاکٹر شہزانہ امتیاز، ڈاکٹر شاہد تنویر، ڈاکٹر ملک عبدالغفور اور عبدالحسیب کی حاجی زاہد حسین کو جہلم چیمبر آف کامرس کا صدر منتخب ہونے اور عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد

1 نومبر, 2024

جہلم میں منشیات فروش کو جرم ثابت ہونے پر 5 سال قید، 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا

7 مارچ, 2024

جہلم پولیس کے ضلع بھر میں محرم الحرام کے سلسلہ میں سپیشل سرچ آپریشنز جاری

25 جون, 2025

حکومت نے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مکمل ریلیف سے محروم کردیا

16 فروری, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں