جہلم: پنجاب بھر کی طرح ضلع جہلم میں بھی BISP نشوونما مہم کا آغاز، بہتر زندگی کا خوبصورت آغاز زندگی کے پہلے ہزار دن کر دیا گیا، مہم کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
علاوہ ازیں DHDC ہال میں ایک سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا جس میں محکمہ صحت کے ضلعی افسران ڈاکٹر میاں مظہر حیات سی ای او ڈاکٹر زاہد تنویر ڈی ایچ او ڈاکٹر وسیم اقبال پی ایم اوڈاکٹر جواد ڈار ڈی سی ائی آر ایم این سی ایچ اسلم ڈار ایف پی او محمد نیاز فوکل پرسن ایس ایچ این ایس میڈم زنیرہ بسپ کوارڈینیٹر کے علاوہ دیگر سٹاف کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جواد ڈار، ڈی سی ائی ار ایم این سی ایچ نے کہا کہ پی اینڈ ایس ایچ ڈی کے تحت آئی آر ایم این سی ایچ اور نیوٹریشن پروگرام پنجاب بھر کی طرح ضلع جہلم میں بھی بی آئی ایس پی نشوونما مہم آغاز کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بہتر زندگی زندگی کی زندگی کے تحت زندگی کے پہلے ہزار دن کمیونٹیز میں BISP نشوونما غذائیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے سٹنٹنگ کی روک تھام کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے کمیونٹی گرلز سکول کالجز میں ہیلتھ ایجوکیشن سیشن کیے جا رہے ہیں۔
ڈاکٹر میاں مظہر حیات چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی کام کی معاشی ترقی کے لیے جسمانی و ذہنی ترقی بھی بڑی اہمیت کی حامل ہے، اس لیے ہم سب پر لازم ہے کہ اس مہم میں اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے پوری کریں۔
افتتاحی تقریب ڈی ایج ڈی سی ہال میں منعقد کی گئی، سیمینار کے اختتام پر ایک واک کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد لوگوں میں اس مہم کی اگاہی پیدا کرنا تھا، واک کا آغاز سی ای او آفس سے کیا گیا جو ڈی ایچ ڈی سی پر اختتام پذیر ہوئی۔


