Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم: عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، شگفتہ جبین
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم: عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، شگفتہ جبین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
15 جنوری, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شگفتہ جبین کی زیر صدارت ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس، اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈی او انڈسٹریز نے شرکت کی، جس میں ضلع بھر میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کے استحکام اور سپلائی چین کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شگفتہ جبین نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے عوامی فلاحی ایجنڈے کے مطابق عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سخت ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں اپنی موجودگی کو ہر صورت یقینی بنائیں اور اس بات کی کڑی نگرانی کریں کہ کوئی بھی دکاندار سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عوام کو گراں فروشی کا نشانہ نہ بنائے۔

شگفتہ جبین نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور ان کے خلاف زیرو ٹولرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ بازاروں میں ریٹ لسٹوں کی نمایاں جگہ پر موجودگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف موقع پر ہی بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ قانونی کارروائی اور گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں تاکہ مصنوعی مہنگائی کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے۔

اجلاس کے اختتام پر انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو پابند کیا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر اپنی کارروائیوں کی رپورٹ ڈپٹی کمشنر آفس میں جمع کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ آٹا، چینی، گھی، دالوں اور سبزیوں جیسی بنیادی اشیاء کی مقررہ قیمتوں پر دستیابی میں کسی قسم کا تعطل برداشت نہیں کیا جائے گا اور انتظامیہ مارکیٹ کے حالات کی مسلسل مانیٹرنگ جاری رکھے گی تاکہ شہریوں کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
61%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
36 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

عیدالاضحی؛ جہلم کی عارضی مویشی منڈی ویران، خریدار نہ ہونے سے بیوپاری پریشان

28 مئی, 2025

جہلم: جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کی تیاریاں عروج پر، شہر سبز پرچموں اور برقی قمقموں سے سج گیا

24 اگست, 2026

شدید بارشوں سے جہلم پنڈدادنخان لِلہ روڈ مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کیلئے وبال جان بن گئی

3 اگست, 2024

قلی محمد یاسین پنجاب پی ڈبلیو ڈی ایمپائرز یونین زونل چیئرمین کے عہدے سے فارغ

15 نومبر, 2023

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں