Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: دینہ میں غیر انسانی سلوک کا واقعہ، سگے بھائی کو زنجیروں میں قید رکھنے والا ملزم گرفتار، متاثرہ شخص بازیاب
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

دینہ میں غیر انسانی سلوک کا واقعہ، سگے بھائی کو زنجیروں میں قید رکھنے والا ملزم گرفتار، متاثرہ شخص بازیاب

عامر کیانی
عامر کیانی
10 جولائی, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

دینہ کے نواحی علاقہ میں بھائی نے بھائی کو زنجیروں سے باندھ کر مویشیوں کے باڑے میں قید کر لیا، پولیس نے متاثرہ شخص کو بازیاب کروا لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جہلم شفیق احمد چوہدری کی ہدایت پر جہلم کی تحصیل دینہ کے علاقے ساگری میں تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اپنے سگے بھائی کو مبینہ طور پر زنجیروں میں جکڑ کر قید رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، جبکہ متاثرہ شخص کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈی پی او جہلم نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ کو کارروائی کی ہدایت جاری کی۔ پولیس ٹیم اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی، جہاں ایک شخص کو زنجیروں سے باندھ کر جانوروں کے باڑے میں رکھا گیا تھا۔

پولیس نے متاثرہ شخص کو زنجیروں سے آزاد کروا کر محفوظ مقام پر منتقل کیا اور ملزم شبیر احمد کو موقع سے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ اس نے اپنے سگے بھائی کو مبینہ طور پر جائیداد ہتھیانے کی غرض سے تقریباً تین ماہ تک قید رکھا۔ تاہم ملزم نے پولیس کو اپنے ابتدائی بیان میں مؤقف اختیار کیا کہ اس کا بھائی گھر میں لڑائی جھگڑا کرتا تھا، اس لیے اسے علیحدہ رکھا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کی غیر جانبدارانہ تحقیقات جاری ہیں۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی شہری کے ساتھ غیر انسانی، غیر قانونی یا توہین آمیز سلوک ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
61%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
36 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

حکومت نے درآمد شدہ نئی گاڑیوں کی پالیسی تبدیل کردی

27 فروری, 2024

رمضان المبارک؛ ہفتے کو تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان

7 مارچ, 2025

ڈاکٹر توقیر ارشد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم کے ایم ایس تعینات، نوٹیفکیشن جاری

2 جون, 2024

پنڈدادنخان پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں، تین ملزمان گرفتار

13 مارچ, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں