پنڈدادنخان میں دو بھائیوں کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم ک پولیس نے گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم نعمان قیوم کو گرفتار کر لیا، ملزم سے پسٹل 9 ایم ایم معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے دو بھائیوں پر فائرنگ کر کے قتل کرنے کی کوشش کی، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔


