سفیر پاکستان کا اینٹورپن میں جدید ویکسین تحقیقی مرکز کا دورہ

برسلز: یورپین یونین، بلجیم اور لکسمبرگ میں میں پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ نے بلجیم کے دوسرے بڑے شہر اینٹورپن میں واقع یونیورسٹی آف انٹیورپ میں ویکسین کی تیاری کیلئے قائم جدید ویکسین تحقیقی مرکز ’’ویکسینو پولس‘‘ کا دورہ کیا۔

یونیورسٹی کے کیمپس درائی ایکن میں موجود اس سینٹر کےدورہ کے دوران پاکستانی سفیر نے ویکسینو پولس کے سربراہ اور معروف ویکسینو لاجسٹ پروفیسر پائری وان ڈیمی اور ان کی ٹیم سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ نے پروفیسر ڈیمی کے ساتھ میڈیکل بائیو ٹیکنالوجی اور ویکسین کی تیاری کے ممکنہ شعبوں کی نشاندہی کے لئے مفید تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں پھیلنے والی وباء کوویڈ-19 سے پیدا ہونے والے معاشی اور سماجی مسائل کے بعد بلجیم میں یہ جدید تحقیقی ادارہ بنایا گیا تھا، جہاں کوویڈ کے علاوہ مختلف متعدی بیماریوں جیسے آر ایس وی، ڈینگی بخار اور کالی کھانسی جیسی بیماریوں کیلئے ویکسین کی تیاری پر تحقیق کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ یہاں اس بات پر بھی تحقیق کی جاتی ہے کہ فلو جیسی بیماریوں کی ویکسین کو مزید کس طرح بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button