Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: آنکھوں کی حفاظت کے لیے ضروری تدابیر
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

آنکھوں کی حفاظت کے لیے ضروری تدابیر

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
27 جون, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

آنکھیں انسانی جسم کا نازک اور نہایت حساس عضو ہیں۔ کسی حادثے، غفلت یا بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ آدمی مختلف مسائل کا شکار ہو سکتا ہے۔ ضعفِ بصر کے علاوہ بعض صورتوں میں ہم بینائی سے بھی محروم ہوسکتے ہیں۔

اسی لیے آنکھوں سے متعلق کسی بھی قسم کی پیچیدگی کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔ آنکھوں کے بعض امراض فوری طبی معائنہ اور علاج چاہتے ہیں جب کہ معمولی اور عام شکایت کی صورت میں بھی آنکھوں کا باقاعدہ طبی معائنہ کروانا ہی بہتر ہوتا ہے، کیوں کہ ذرا سی غفلت سے تاریکی ہمارا مقدر بن سکتی ہے۔

آنکھوں کے نیچے گہرے حلقے اکثر افراد کے پڑ جاتے ہیں جس کی وجہ عام طور پر نیند کی کمی ہوتی ہے۔ یعنی رات گئے تک جاگنا اور جلد اٹھ جانا آنکھوں کے گرد حلقوں کا باعث بن جاتا ہے۔ تاہم اگر یہ حلقے مناسب نیند لینے کے باوجود ختم نہ ہوں تو طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دیگر طبی مسائل کا اشارہ ہوسکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ تھائی رائیڈ یا خون کی کمی جیسے امراض کی علامت بھی ہوسکتے ہیں۔ ان کے مطابق اگر آپ مناسب نیند لیتے ہیں مگر پھر بھی خود کو تھکاوٹ کا شکار محسوس کرتے ہیں یہ تھائی رائیڈ یا خون کی کمی کی علامت ہو سکتی ہے۔

ایسٹن یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پلک جھپکائے بغیر گھنٹوں سمارٹ فون اور ٹیبلٹس کو دیکھتے رہنے سے آنکھوں میں نمی ختم ہو جاتی ہے، جس سے آنکھیں خشک ہو جاتی ہیں۔ خشک آنکھوں کی کیفیت شدت اختیار کر جائے تو نظر میں دھندلاہٹ ہو جاتی ہے اور آنکھ کے دیگر سنگین مسائل بھی لاحق ہوسکتے ہیں۔ خشک آنکھوں والے مریض جب سو کر اٹھتے ہیں تو ان کی آنکھیں چپک جاتی ہیں۔ یہ کیفیت آج کل بچوں میں عام پائی جاتی ہے جو آگے چل کر بہت تکلیف دہ ہو سکتی ہے۔

ماہرین امراض چشم نے بچوں کو سمارٹ فونز اور ٹیبلٹس سے دور رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔ چونکہ آنکھوں میں پٹھے ہوتے ہیں اس لیے ان کو اچھی حالت میں رکھنے کے لیے کچھ مشقیں کرنا بے حد ضروری ہیں۔ آنکھوں کی ورزشیں صبح کے وقت کی جاتی ہیں یا جب آپ کی آنکھیں تھکاوٹ محسوس کرتی ہیں اور بستر پر لیٹنے سے پہلے۔ آپ ایک ماہ مستقل مزاجی سے آنکھوں کی ورزشیں کریں تو آپ کو فرق نظر آنا شروع ہو جاتا ہے۔

دن میں کم از کم بیس منٹ ورزش کرنا آپ کی آنکھوں سمیت آپ کے پورے جسم کے لیے مفید ہے۔ خون کی گردش کو بہتر بنانا آنکھوں میں خون کی چھوٹی نالیوں کے لیے فائدہ مند ہے کیونکہ یہ جمع ہونے والے نقصان دہ مادوں کو خارج کرتا ہے۔ آنکھوں کے لیے ورزش میں چہل قدمی بھی کافی ہے۔

وٹامن ای سے بھرپور غذائیں، جن میں بادام شامل ہیں، آنکھوں کی صحت کے ساتھ ساتھ مجموعی صحت کے لیے بھی اہمیت کی حامل ہیں، بادام نظر کو تیز کرنے کا ایک اعلیٰ ذریعہ ہیں۔ دوسرے اچھے ذرائع میں سورج مکھی کے بیج، مونگ پھلی شامل ہیں۔ گاجر وٹامن اے سے بھرپور ہوتی ہے جو بینائی کے لیے ضروری ہے۔ گاجر اور گاجر کا جوس آنکھوں کی صحت کے لیے بہترین ہیں کیونکہ ان میں بیٹا کیروٹین ہوتا ہے۔ جسم اسے وٹامن اے میں تبدیل کرتا ہے جو آنکھوں کی صحت کو فروغ دیتا ہے۔

ماہرینِ امراضِ چشم کے مطابق آنکھوں کو روزانہ صاف پانی سے دھونا چاہیے۔ موجودہ دور میں جہاں برقی آلات اور اسکرینوں کا استعمال بڑھ گیا ہے، وہیں بعض لوگوں کا تیز روشنی، شعلوں یا ایسے گرد و غبار میں خاصا وقت گزرتا ہے جس میں دھاتی اور ریتیلے ذرات شامل ہوں۔ ایسے افراد آنکھوں کے مختلف مسائل، طبی پیچیدگیوں اور امراض کا جلد شکار ہو جاتے ہیں۔ اپنی آنکھوں کی صحت کا خاص خیال رکھیں کیوں کہ ان کے بغیر آپ ادھورے ہیں اس لیے باقاعدگی سے ان کا کسی ماہر ڈاکٹر سے معائنہ کرائیں اور انھیں آلودگی سے بچانے کی کوشش کرتے رہیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
33°C
Jhelum
clear sky
33° _ 33°
38%
2 km/h
پیر
35 °C
منگل
37 °C
بدھ
38 °C
جمعرات
39 °C
جمعہ
38 °C

تازہ ترین

جہلم: شہریوں کے مسائل کا فوری ازالہ اور بروقت انصاف یقینی بنانا ترجیح ہے، ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری
20 ستمبر, 2026
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات، کورئیر سروسز کے ترسیلی نرخوں میں 40 فیصد تک اضافہ
20 ستمبر, 2026
وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم عوام کو موجودہ معاشی صورتحال میں ریلیف فراہم کرنے کا اہم اقدام ہے، بلال اظہر کیانی
20 ستمبر, 2026
اسسٹنٹ کمشنر جہلم کا تحصیل آفس اور اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ؛ سروس ڈیلیوری، عملے کی حاضری اور عوامی سہولیات کا جائزہ لیا
20 ستمبر, 2026
دینہ کے علاقہ پنڈ رجوال میں زمین کے تنازع پر دو مسلح افراد کی گھر پر فائرنگ، مقدمہ درج
20 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

40 فیصد کینسر کے کیسز کا تعلق موٹاپے سے ہوتا ہے، تحقیق

13 مئی, 2024

رمضان میں ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے اہم مشورے

4 مارچ, 2025

موجودہ نسل میں کینسر کی شرح میں اضافہ

3 اگست, 2024

کالی چائے پینے کے حیرت انگیز فوائد

10 دسمبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں