Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: مہنگی بجلی اور بلبلاتے عوام
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

مہنگی بجلی اور بلبلاتے عوام

میاں افتخار رامے
میاں افتخار رامے
2 مارچ, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

کل میری آفس سے چھٹی تھی تو میں کافی دنوں بعد خان بابا کے ہوٹل پر چائے پینے گیا کیونکہ جب سے گرمیاں شروع ہوئی ہیں تب سے ہمارا ٹھکانہ حافظ جوس کارنر تھا۔ خان بابا مجھے دیکھتے ہی دوڑ کر میرے پاس آئے اور پرجوش انداز میں گلے ملے اور ساتھ ہی گلے شکوے شروع کردیئے کہ میاں صاحب نا تو آپ فون اٹھاتے ہیں اور نہ ہی ہوٹل کا چکر لگاتے ہیں خیریت تو ہے نا۔

خان بابا نے باتوں ہی باتوں میں دکھ بھرے لہجے میں بتایا کہ میرے ہوٹل کا بل ڈھائی لاکھ روپے آیا تھا۔ ادا نہ کرنے پر واپڈا والوں نے بجلی کاٹ دی ہے۔ پتہ نہیں یہ حکومت کیا چاہتی ہے، بجلی اتنی مہنگی کردی ہے کہ نہ تو کوئی سیاسی لیڈر اس کے خلاف آواز بلند کرتا ہے اور نہ ہی عوام احتجاج کے لیے باہر نکلتی ہے ۔ پتہ نہیں اس ملک کا کیا بنے گا ۔

میں نے خان بابا کی بات کاٹتے ہوئے کہا کہ پہلے آپ ہمیں گرما گرما اچھی سی چائے پلا دیں پھر آپ سے گپ شپ لگاتے ہیں۔ خان بابا چائے بنانے کے لیے کھڑے ہوئے اور بولے کہ میاں صاحب حکومت نے ایک اور عجیب وغریب ڈرامے بازی شروع کی ہوئی ہے 200 یونٹ والوں کو 3 ہزار روپے بل اور 201 والوں کو 8 ہزار روپے بجلی کا بل بھیج دیتے ہیں ۔ ایسی پالیساں بناتا کون ہے ۔ آپ بتائیں آپ چار دوست ہیں اگر میں آپ کو چائے کا پہلا کپ 80 روپے ، دوسرا 100 اور تیسرا 150 اور چوتھا 200 روپے کا دوں تو کیا آپ خاموشی سے قیمت ادا کریں گے یا میری عقل ٹھکانے پر لگائیں گے ۔ ایسی مذاق والی پالیسی بنانے والے فری بجلی ، فری پیٹرول اور دیگر مراعات کا مزہ لے رہیں اور جبکہ جن کے ساتھ یہ مذاق ہوتا ہے وہ فاقہ کشی اور خود کشی پر مجبور ہیں۔

خان بابا کی باتیں سن کر چند لمحوں کے لیے میں بھی خاموش ہوگیا اور سوچنے لگا کہ الیکشن سے پہلے حکومتی اتحاد کے 300 یونٹ فری دینے کے بلند وبانگ دعوے کرنے والے اب عوام کا خون چوسنے لگے ہیں۔ عوام بجلی کا بجلی ادا کرنے کے لیے اپنی قیمتی چیزیں بیچ رہے ہیں۔ کیا عوام کی چیخیں اشرافیہ کے کانوں تک نہیں پہنچ رہیں، یہ ملک اتنا غریب نہیں تھا جتنا اسے بنا دیا گیاہے۔

ظلم کی انتہا دیکھیں ایک طرف حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ ملکر بجلی مہنگی کررہی ہے اور بجلی کے بل میں 15 مختلف ٹیکسز شامل کردیئے ہیں جس کے بعد گھریلوں صارفین کا فی یونٹ ٹیرف 70 روپے تک ہوگیا ہے جبکہ دوسری طرف عوام کو لولی باپ دینے کے لیے 200 یونٹ والوں کو فری سولر سسٹم دینے کا شوشہ چھوڑ دیا گیا ہے۔ تاکہ عوام خاموش رہے اور خاموشی سے ظلم سہتے رہیں۔

اگر ہم اپنے ہمسایہ ممالک انڈیا ، بنگلہ دیش اور افغانستان سے پاکستان کا موازنہ کریں تو افغانستان میں 200 یونٹ تک بجلی ڈھائی افغانی فی یونٹ ہے جبکہ بنگلہ دیش میں 200 یونٹ تک بجلی کا یونٹ 7 ٹکہ 20 پیسے مقرر ہے۔ وہیں بھارت کی بات کی جائے تو بجلی کا فی یونٹ 6 روپے 29 پیسے مقرر ہے جبکہ پاکستان میں گھریلو صارفین کیلئے بجلی کا فی یونٹ نرخ 49 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ سیلزٹیکس کے بعد فی یونٹ 58 روپے اور ایڈجسٹمنٹ اور ٹیکسوں کے بعد فی یونٹ 68 روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔

ملک میں موجودہ مہنگائی اچانک بٹن دبانے سے نہیں آئی بلکہ اس کے پیچھے چھپی وہ 1فیصد اشرافیہ ہے جو قیام پاکستان کے بعد سے ہی اپنی مراعات اور لوٹ مار کے چکر میں 99 فیصد عوام کو کسی نہ کسی دلدل میں پھنسا کر خود اعلی عہدوں پر قابض ہوکر اقتدار کے مزے لوٹتی آرہی ہے۔ گذشتہ چند سالوں سے مہنگائی کا سارا ملبہ آئی ایم ایف پر ڈال کر اقتدار اور مراعات انجوائے کرنے والی اشرافیہ نے پاکستان کو تباہ کر دیا ہے۔ جس برق رفتاری سے مہنگائی ، بیروزگاری اور بجلی کی قیمتیں بڑھ رہیں ہیں لگتا ہے کہ عوام کی چیخیں اور سسکیوں کی آوازیں ایوانوں میں بیٹھے بہرے کانوں تک نہیں پہنچ رہیں۔

 

 

 

 

 

 

(ادارے کا لکھاری کی رائے اور نیچے دیے گئے کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔)
یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
clear sky
29° _ 29°
75%
2 km/h
پیر
39 °C
منگل
37 °C
بدھ
37 °C
جمعرات
36 °C
جمعہ
33 °C

تازہ ترین

جہلم میں شہدائے کربلا اور نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا
9 اگست, 2026
پی ڈی ایم اے نے مون سون کا 5 واں اسپیل شروع ہونے کی پیشگوئی کردی
9 اگست, 2026
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون خطے کے امن و استحکام کے لیے اہم سنگ میل ہے، چوہدری فرخ الطاف
9 اگست, 2026
جہلم میں کرپشن کے خلاف آگاہی واک، شفافیت اور دیانت داری کے فروغ کا عزم
9 اگست, 2026
جعلی اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائیاں سخت، 100 سے زائد مشکوک گاڑیاں پکڑی گئیں
9 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

کسان کا بیڑہ غرق مگر کسے فکر؟

26 اپریل, 2024

مہنگی پیٹرولیم مصنوعات کا متبادل حل

10 مئی, 2026

آئی کے گجرال: جہلم کا وہ سپوت جو انڈیا کا پہلا پنجابی وزیراعظم بنا

30 نومبر, 2023

مردان حق (صوفیاء کی خدمات)

31 اکتوبر, 2023

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں