جہلم میں گراں فروشوں کی مال بناؤ مہم عروج پر، اشیائے خوردونوش کے من پسند نرخ مقرر

جہلم: ضلعی انتظامیہ کی مبینہ عدم توجہی، گراں فروشوں کی مال بناؤ مہم عروج پر، دکانداروں نے اپنی دکانوں کے کرایہ جات اور لوکیشن کے مطابق اشیاء خوردونوش کے نرخ مقرر کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ و پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی غفلت کی وجہ سے جہلم شہر میں ضروریات زندگی کی اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں نے اپنی دکانوں کے کرایہ جات کے حساب سے پھل، سبزیاں اور کریانہ کی مصنوعات سمیت روزمرہ کے استعمال کی اشیاء کے من مانے نرخ مقرر کرتے ہوئے مہنگائی کے ستائے لوگوں کے گلے پر الٹی چھریاں چلاتے ہوئے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

شہر کا کوئی دکاندار بھی مارکیٹ کمیٹی اور قیمت ایپ پنجاب کے مطابق سرکاری نرخ ناموں کے مطابق اشیاء ضروریات زندگی فروخت کرنے کی زحمت گوارہ نہیں کرتے، اگر کوئی صارف زائد نرخ وصولی پر احتجاج کرتا ہے تو دکاندار اسے بے عزت کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر اور ایڈوائزر محتسب اعلیٰ پنجاب جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button