Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: سوہاوہ: چوری، ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث "نینو گینگ” کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

سوہاوہ: چوری، ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث "نینو گینگ” کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
10 جون, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

سوہاوہ: پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چوری، ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث "نینو گینگ” کے سرغنہ کو اس کے ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 55 ہزار روپے نقدی بھی برآمد کر لی ہے۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق یہ کامیاب کارروائی ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ان کی ٹیم نے خفیہ اطلاعات اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے انجام دی۔ گرفتار ملزمان علاقے میں چوری، ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھے اور کافی عرصے سے پولیس کو مطلوب تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان وارداتوں سے قبل خالی گھروں کی ریکی کرتے تھے اور موقع ملنے پر گھروں میں داخل ہو کر چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں انجام دیتے تھے۔ پولیس نے کارروائی کے دوران گینگ کے سرغنہ اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 55 ہزار روپے نقدی برآمد کر لی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور ان سے دیگر وارداتوں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں جاری ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کو ٹھوس شواہد اور مکمل تفتیش کے بعد چالان عدالت کیا جائے گا تاکہ انہیں قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں امن و امان کے قیام اور جرائم کے خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

ڈی پی او جہلم نے مزید کہا کہ عوام کے تعاون سے جرائم کے خلاف جاری مہم کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے اور قانون شکن عناصر کے لیے ضلع جہلم میں کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مشکوک سرگرمیوں اور جرائم پیشہ افراد کے بارے میں فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
overcast clouds
25° _ 25°
36%
2 m/s
جمعرات
25 °C
جمعہ
29 °C
ہفتہ
30 °C
اتوار
26 °C
پیر
29 °C

تازہ ترین

جہلم میں 46ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خصوصی شرکت
12 نومبر, 2026
منگلا ہائیڈل سسٹم میں تکنیکی خرابی، جہلم سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈ مینجمنٹ شروع
11 نومبر, 2026
جہلم کالج آف فارمیسی اینڈ ہیلتھ سائنسز کے طلبہ کا بھاری فیسوں اور تدریسی عملے کی کمی کے خلاف احتجاج
11 نومبر, 2026
لنک روڈ پڑی درویزہ پر برساتی نالے کی متاثرہ پلی کی مرمت کے لیے فنڈز کے اجرا کا مطالبہ
11 نومبر, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم عاصمہ اعجاز چیمہ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، طبی سہولیات اور عملے کی حاضری کا جائزہ لیا
11 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

مختلف کمپنیوں کے موٹر سائیکلوں سے متعلق اہم خبر آگئی

2 جنوری, 2024

سوہاوہ میں 30 سالہ نامعلوم خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد

27 جولائی, 2025

سوہاوہ میں گیدڑ کے حملے سے ایک شخص اور کتا زخمی، متاثرہ کتے نے مزید 30 جانوروں کو زخمی کر دیا

25 مارچ, 2026

پنجاب میں شہریوں کو پراپرٹیز کی سیلف اسسمنٹ کی اجازت

26 فروری, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں