Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ایمریٹس ایئرلائن کا 5 ہزار نئی بھرتیوں کا اعلان
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ایمریٹس ایئرلائن کا 5 ہزار نئی بھرتیوں کا اعلان

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
16 جنوری, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی سے تعلق رکھنے والی دنیا کی معروف فضائی کمپنی ایمریٹس ایئرلائن نے 5 ہزار نئی بھرتیوں کا اعلان کردیا۔

گلف نیوز کے مطابق ایمریٹس ایئرلائن اپنے آنے والے طیاروں A350s کے لیے 2024ء میں 5 ہزار اضافی کیبن کریو بھرتی کرے گی، نئے ملازمین کی تلاش میں دبئی کی فضائی کمپنی 460 شہروں میں بھرتی مہم شروع کرے گی، اس مہم کو بنیادی طور پر ان لوگوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو جلد ہی پروفیشنل لائف کا حصہ بننا چاہتے ہیں یا حال ہی میں اپنے کریئر کی دنیا میں قدم رکھ چکے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ایئر لائن ایسے نئے گریجویٹسں کو مدعو کررہی ہےجان کے سی وی پر انٹرنشپ یا پارٹ ٹائم ملازمت کے بارے میں درج ہو، کمپنی ایسے لوگوں کی تلاش میں ہے جو ایک سال یا اس سے زیادہ مہمان نوازی یا کسٹمر سروس کا تجربہ رکھتے ہیں اور ‘دنیا کا سفر’ کے کریئر کی شروعات کرنے کے خواہشمند ہیں۔

ایمریٹس نے ایک بیان میں کہا کہ نئے بھرتی ہونے والے افراد دنیا کی سب سے بڑی بین الاقوامی ایئر لائن کا حصہ ہوں گے اور سب سے مشہور برانڈز میں سے ایک ہوں گے، نیز وہ بہترین ٹرینرز سے مہمان نوازی اور زندگی کی مہارتیں سیکھیں گے، وہ 76 ممالک کے 140 سے زیادہ شہروں میں دنیا کا سفر کریں گے اور ایمریٹس کے کیبن کریو کے طور پر کام کرنے والے تمام فوائد سے لطف اندوز ہوں گے، جس کے لیے تمام کیبن کریو ریکروٹس دبئی میں ایمریٹس کی سہولت میں آٹھ ہفتوں کی تربیت سے گزریں گے۔

معلوم ہوا ہے کہ اس سال ایمریٹس کی ریکروٹمنٹ ٹیم دنیا بھر کے 460 سے زیادہ شہروں میں بھرتی مہم چلائے گی، جو ایئر لائن کے نیٹ ورک کے دورانیے اور اس کے کیبن کریو ٹیم کے تنوع کی عکاسی کرتی ہے جب کہ 2023ء میں ایمریٹس نے 353 شہروں میں بھرتی کے پروگرام منعقد کرنے کے بعد 8 ہزار بھرتی کیے گئے کیبن کریو کی خدمات حاصل کیں، جس کے نتیجے میں اگست 2023ء میں ایئر لائن کے کیبن کریو کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی اور اب ان کی تعداد 21 ہزار 500 ہے۔

ایئر لائن نے کہا ہے کہ ہم ایک کثیر الثقافتی ٹیم میں مؤثر طریقے سے کام کرنے کی صلاحیت پیدا کررہے ہیں، ایمریٹس میں دباؤ کے دوران ذہنی طور پر مضبوط اور پرسکون رہنے پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے، جس کی بدولت ایمریٹس کی ٹیم کا حصہ بننے والے مہمان نوازی اور غیر معمولی خدمات میں نمایاں مقام حاصل کرکے ایک مشہور برانڈ کے سفیر بنتے ہیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
scattered clouds
31° _ 31°
58%
2 km/h
اتوار
37 °C
پیر
40 °C
منگل
40 °C
بدھ
38 °C
جمعرات
33 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: 21 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کی کوشش اور اغواء کی کوشش ناکام، تین ملزمان گرفتار
25 جولائی, 2026
جہلم: ایف بی آر فائلر فیس میں اضافے پر کاروباری حلقوں کی تشویش
25 جولائی, 2026
جہلم میں سستی روٹی کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد نہ ہو سکا، روٹی اور نان مہنگے داموں فروخت ہونے لگے
25 جولائی, 2026
جہلم: موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں 2024 سے مطلوب دو اشتہاری مجرمان گرفتار
25 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے وسط میں مبینہ عارضی ڈمپنگ پوائنٹ پر شہریوں کی تشویش
25 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پاکستانی شہری کو امریکا سے برازیل ملک بدری کا سامنا

17 اکتوبر, 2023

وزٹ ویزا پر متحدہ عرب امارات جانے والوں کو پاکستانی سفیر نے وارننگ دے دی

6 جولائی, 2024

تعلیمی ویزے پر سعودی عرب جانیوالوں کیلئے بڑی خوشخبری

5 مارچ, 2024

برطانیہ کا ملک میں بغیر ویزا داخلے کی شرائط میں ترمیم کا اعلان

13 ستمبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں