جہلم: سیدہ رملہ علی نے کہا کہ فلاحی ادارے معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نےکوٹلہ آئمہ میں عدالت شہید ٹرسٹ کے تعلیمی ادارے کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی مدد آپ کے تحت کام کرنے والے اداروں کو ہر قسم کا تعاون فراہم کریں گے۔
قبل ازیں ٹرسٹ پہنچنے پر انتظامیہ نے ڈی سی جہلم کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کو ٹرسٹ بلڈنگ اور وہاں جاری فلاحی منصوبہ جات بارے تفصیلی بریفنگ دی جس پر ڈی سی جہلم نے ٹرسٹ کی خدمات کو سراہتے ہوئے انتظامیہ کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔
بعد ازاں ٹرسٹ کے فلاحی سکول میں منعقدہ تقریب تقسیم انعامات میں ڈی سی جہلم نے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے اور شاباش دی۔


