Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ہمیں اپنے اعمال کو خالص اللہ کے لیے اختیار کرنے کی ضرورت ہے، امیر عبدالقدیر اعوان
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ہمیں اپنے اعمال کو خالص اللہ کے لیے اختیار کرنے کی ضرورت ہے، امیر عبدالقدیر اعوان

رضوان سیٹھی
رضوان سیٹھی
7 جون, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ مساجد نمازیوں سے بھری ہیں،ہر سال لاکھوں کی تعداد میں طلبامدارس سے فارغ التحصیل ہو رہے ہیں،حج اور عمرہ پر بے انتہا رش لگا ہوا ہے۔یہ ساری مخلوق ہمیں عملی طور پر معاشرے میں نظر کیوں نہیں آرہی؟ یہ سب لوگ کہاں چلے جاتے ہیں حالانکہ یہ سب اعمال بندہ مومن کی عملی زندگی کو راہ راست پر لانے کا سبب ہیں۔

امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے اعمال کو خالص اللہ کے لیے اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔سارا جہان راضی ہوجائے لیکن اللہ کریم راضی نہ ہوں تو کیا حاصل ہاں اللہ کریم راضی ہوجائیں مخلوق چاہے راضی نہ بھی ہو۔اللہ کریم ہر ایک کو ذاتی طور پر دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایمان کا یہ درجہ نصیب ہوجائے تو بندہ کانپ اُٹھے کہ میرے ہر عمل کو اللہ کریم خود دیکھ رہے ہیں نیت تک کو جانتے ہیں۔ہمارے نیک اعمال بھی رواجات کی نذر ہو رہے ہیں ہم رواجات کو دین کی نسبت زیادہ پابندی سے ادا کر رہے ہیں خدشہ یہ ہے کہ ہمارے رواجات دین پر بھی اثر انداز ہو رہے ہیں۔اسی لیے ہمارے اعمال میں اثرات باقی نہیں رہے۔نتائج نہیں مل رہے کیونکہ ہمارے اعمال خالص اللہ کے لیے نہیں رہے۔

امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ معاشرے میں بے ایمانی،وعدہ خلافی،جھوٹ کا عام ہونا،کمائی کا حرام ہونا،لین دین میں کھوٹ اور خاندانی معاملات کو اپنی انا کی تسکین کے لیے اختیار کرنا یہ سب اس لیے ہے کہ ہم نبی کریم ﷺ کے زمانے سے جوں جوں دور ہوتے جائیں گے انحطاط کا شکار ہوتے جائیں گے۔

سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے کہا کہ ہمیں اپنی ذاتی خواہشات سے نکل کر اطاعت رسول ﷺ کی ضرورت ہےتاکہ معاشرے میں امن قائم ہو ٹھہراؤ ہو سکون ہو۔صرف یہ دیکھا جائے کہ اللہ کریم کا حکم کیا ہے اور نبی کریم ﷺ نے اس کام کو کرنے کا کون سا طریقہ ارشاد فرمایا ہے بات ختم ہمارا صرف یہ کام ہے باقی نتائج کا مالک وہ خود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ذرائع معاش میں بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے جس پر آج کے زمانے میں توجہ نہیں دی جارہی۔جب ذرائع معاش میں غلط ہو رہا ہو،حلال کی بجائے حرام کمائی گھر میں آرہی ہو ایسے مال سے انفاق فی سبیل اللہ اُلٹا جرم بن جاتا ہے پھر جس کوصدقہ،خیرات دے رہے ہوتے ہیں اس پر بھی احسان جتاتے ہیں۔

امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ لوگوں میں بتاتے پھر تے ہیں کہ فلاں کی میں نے مدد کی تو جب تک کسی بھی عمل میں اللہ کی رضا شامل نہیں ہوگی وہ نیکی تصور نہیں کی جائے گی اس لیے اس کے اثرات بھی ہماری زندگیوں پر نہیں ہوں گے، اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔

آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
20°C
Jhelum
clear sky
20° _ 20°
42%
1 m/s
اتوار
30 °C
پیر
29 °C
منگل
31 °C
بدھ
31 °C
جمعرات
22 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: ڈومیلی موڑ کے قریب مزدا ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم، 51 سالہ شخص جاں بحق
7 نومبر, 2026
ضلع جہلم سے 15 نومبر کو آل پاکستان اہلِ حدیث کانفرنس میں بڑا قافلہ شرکت کرے گا، حافظ عبدالحمید عامر
7 نومبر, 2026
مریم نواز حکومت کا للِہ تا جہلم دو رویہ سڑک منصوبے سے اتنا ہی تعلق ہے جتنا مسلم لیگ نون کا فارم 45 سے ہے، فواد چوہدری
7 نومبر, 2026
سوہاوہ: ڈومیلی پولیس کی کارروائی، بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں شوہر گرفتار
7 نومبر, 2026
پنڈدادنخان کے محمدی چوک میں ہوٹل کے اسٹور روم آتشزدگی، ریسکیو 1122 نے قابو پا لیا
7 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم کے بازاروں میں غیر معیاری کولڈ ڈرنکس کی فروخت، شہریوں میں تشویش

13 مارچ, 2026

جہلم پولیس نے 3سالہ گمشدہ بچی کو ڈھونڈ کر والدین سے ملا دیا

15 مارچ, 2024

سوہاوہ: منشیات کیس میں جرم ثابت ہونے پر منشیات فروش کو 14 سال قید اور جرمانے کی سزا

29 جنوری, 2026

فواد چوہدری کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، پولیس کے حوالے کر دیا گیا

5 نومبر, 2023

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں