جہلم: ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم کی اہم کارروائی، ریکارڈ یافتہ منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر کے آئس برآمد کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم خرم شہزاد کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 180گرام آئس برآمد کر لی گئی، ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔


