Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پنڈدادنخان: عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پنڈدادنخان: عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

محمد وسیم
محمد وسیم
11 نومبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

پنڈدادنخان: وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق ، آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا کے احکامات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کے زیر صدارت عوام کی دادرسی کے لیے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر صدارت جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں تھانہ جلالپور شریف، تھانہ پنڈدادنخان اور تھانہ للِہ میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا جہاں شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

کھلی کچہریوں میں ڈی پی او جہلم نے سائلین کے مسائل سنے اور پبلک سروس ڈیلیوری کے معیار کو بہترین بنانے کے لیے سائلین کی درخواستوں پر فوری حل کے احکامات جاری کیے۔

ڈی پی او جہلم نے کھلی کچہری میں آنے والے شرکاء کو بچوں اور بچیوں کی ہراسگی کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے مختلف طریقوں سے بریفنگ دی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ہم عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور کھلی کچہریاں اسی سلسلے کی ایک کڑی ہیں جس کے ذریعے عوام کے مسائل کو براہ راست سننے اور حل کرنے کا مدد ملتی ہے۔

شہریوں نے بھی ڈی پی او جہلم کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس کی جانب سے اس طرح کی کھلی کچہریاں عوام کو براہ راست اپنی مشکلات پیش کرنے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے مزید کہا کہ آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی ڈویژن کی ہدایت پر دور دراز علاقوں میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد دور دراز علاقے جہاں کی عوام میرے پاس نہیں پہنچ سکتی انکے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کے تحصیل پنڈدادنخان کے تھانوں کا دورہ

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے تھانہ پنڈدادنخان، تھانہ جلالپور شریف اور تھانہ للِہ کے دورے کئے۔

دورے کے دوران ڈی پی او جہلم نے تھانوں کی بلڈنگ، SIPs پروٹوکول، فرنٹ ڈیسک، مال خانہ تھانہ، حوالات تھانہ اور میس ہال کا بھی جائزہ لیا اور تمام افسران کو صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کا حکم دیا۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری تنصیبات اس ملک و قوم کی امانت اور پنجاب پولیس کا اثاثہ ہیں،ان کی دیکھ بھال اور حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے، انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں دی گئی ٹائم لائن کے اندر ایف آئی آر کے اندراج کو یقینی بنایا جائے۔

ڈی پی او جہلم نے زیر تفتیش مقدمات کو بھی جلد از جلد یکسو کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ فرنٹ ڈیسک اچھی حالت میں کام کرنے چاہیں، اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے، شہریوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں اور مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ تھانہ جات کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، پولیس کی کارکردگی جانچنے کےلئے تھانوں اور دفاتر کے وزٹ کا سلسلہ جاری رہے گا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
55%
1 km/h
پیر
35 °C
منگل
37 °C
بدھ
38 °C
جمعرات
39 °C
جمعہ
36 °C

تازہ ترین

جہلم: شہریوں کے مسائل کا فوری ازالہ اور بروقت انصاف یقینی بنانا ترجیح ہے، ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری
20 ستمبر, 2026
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات، کورئیر سروسز کے ترسیلی نرخوں میں 40 فیصد تک اضافہ
20 ستمبر, 2026
وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم عوام کو موجودہ معاشی صورتحال میں ریلیف فراہم کرنے کا اہم اقدام ہے، بلال اظہر کیانی
20 ستمبر, 2026
اسسٹنٹ کمشنر جہلم کا تحصیل آفس اور اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ؛ سروس ڈیلیوری، عملے کی حاضری اور عوامی سہولیات کا جائزہ لیا
20 ستمبر, 2026
دینہ کے علاقہ پنڈ رجوال میں زمین کے تنازع پر دو مسلح افراد کی گھر پر فائرنگ، مقدمہ درج
20 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

نظام عدل کا قیام ہی معاشرے میں حقیقی استحکام لا سکتا ہے، امیر عبدالقدیر اعوان

27 فروری, 2026

حکومت پنجاب نے خوشاب میں ”پھلائی“ اور ”کاہو“ کے درخت کاٹنے پر پابندی لگا دی

27 جون, 2024

رمضان المبارک میں وزن کم کیسے کریں؟

18 مارچ, 2024

سوہاوہ: شادی کا جھانسہ دے کر طلاق یافتہ خاتون سے زیادتی اور زیورات ہتھیانے والا ملزم گرفتار

7 مئی, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں