Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: منگلا ڈیم 63 فیصد بھر گیا، گزشتہ سال کے مقابلے میں پانی کا ذخیرہ کم
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

منگلا ڈیم 63 فیصد بھر گیا، گزشتہ سال کے مقابلے میں پانی کا ذخیرہ کم

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
15 جولائی, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

منگلا: ملک کے اہم آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال سے متعلق جاری رپورٹ کے مطابق منگلا ڈیم اس وقت اپنی مجموعی گنجائش کا 63 فیصد بھر چکا ہے، تاہم گزشتہ سال کے مقابلے میں اس میں پانی کا ذخیرہ کم ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ، جہلم، چناب، راوی، ستلج اور کابل کے تمام اہم گیجنگ اسٹیشنز پر پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ نالہ بسنتر کے علاوہ دریائے چناب اور راوی سے ملحق تمام اہم نالوں میں بھی پانی کا بہاؤ معمول پر ہے۔

اسی طرح ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے رودکوہی نالوں کے گیجنگ مقامات پر پانی کا کوئی بہاؤ ریکارڈ نہیں کیا گیا۔

آبی ذخائر کی موجودہ صورتحال کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1503 اعشاریہ 19 فٹ جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1172 اعشاریہ 90 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق تربیلا ڈیم اس وقت اپنی گنجائش کا 56 فیصد بھر چکا ہے، جبکہ گزشتہ سال اسی تاریخ کو یہ 79 فیصد تک بھرا ہوا تھا۔ اسی طرح منگلا ڈیم میں اس وقت 63 فیصد پانی ذخیرہ ہے، جبکہ گزشتہ سال اسی روز اس میں 74 فیصد پانی موجود تھا، جو موجودہ صورتحال کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ تھا۔

ماہرین کے مطابق دریاؤں میں مجموعی طور پر پانی کا بہاؤ فی الحال معمول کے مطابق ہے، تاہم آبی ذخائر کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ مستقبل میں پانی کی دستیابی اور ممکنہ موسمی حالات کے مطابق بروقت فیصلے کیے جا سکیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
clear sky
29° _ 29°
51%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
39 °C

تازہ ترین

جہلم: تین کم سن بچوں کو نہر میں پھینکنے والا باپ مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا
20 ستمبر, 2026
سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں جلتی سگریٹ سے گھرمیں آگ لگ گئی، دم گھنٹے سے 50 سالہ شخص متاثر

10 دسمبر, 2024

جہلم میں کار کی ٹکر سے 52 سالہ موٹرسائیکل سوار شخص بس کے نیچے آ کر جاں بحق

22 مارچ, 2025

دینہ میں تحصیلدار کا گرانفروشوں کے خلاف ایکشن، متعدد دکانداروں کو بھاری جرمانے

14 نومبر, 2024

اب گرانفروشوں کو جرمانے نہیں بلکہ جیل کی ہوا کھانی پڑے گی، صباء سحر

31 اکتوبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں