Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: دینہ: ہائر سکینڈری سکول انتظامیہ کی غفلت، ڈیسک لگنے سے زخمی طالب علم کو علاج کے بجائے گھر بھیج دیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

دینہ: ہائر سکینڈری سکول انتظامیہ کی غفلت، ڈیسک لگنے سے زخمی طالب علم کو علاج کے بجائے گھر بھیج دیا

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
5 اپریل, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

دینہ: گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول دینہ آٹھویں جماعت کا طالبعلم کلاس روم میں زخمی، زخمی طالبعلم پرنسپل کے دفتر کے باہر درد کی شدت سے تڑپتا رہا، سکول انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی، چپڑاسی نے طالبعلم کو والد سے رجوع کرنے کا کہہ کر گھر بجھوادیا۔ سرکاری سکول میں فرسٹ ایڈ کے سامان کی عدم دستیابی سوالیہ نشان بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول دینہ میں زیر تعلیم آٹھویں کلاس کا طالب علم صائم رومان کو کلاس میں ڈیسک لگا جس کی وجہ سے طالب علم کی آنکھ پرگہرا زخم بن گیا اور خون بہنا شروع ہو گیا۔ پرنسپل سمیت سکول ٹیچرز نے معصوم بچے کے زخمی ہونے پر کوئی سنجیدگی نہ دکھائی، زخمی طالب علم کے کلاس فیلو متاثرہ بچے کو پرنسپل کے کمرے کے باہر لے گئے ۔جہاں انہوں نے چپڑاسی کو صورتحال سے آگاہ کیا۔

اس طرح زخمی بچہ طویل دورانئے تک پرنسپل کے کمرے کے باہر زخم کی شدت سے تڑپتا رہا اور آخر میں بچے کو چپڑاسی نے یہ کہہ کر سکول سے گھر بھیج دیا گیا کہ جاؤ اپنے والد کو ساتھ ہسپتال سے مرہم پٹی کروالینا، بچے کی حالت کافی تشویش ناک تھی اور بچہ بمشکل گھر پہنچا، والد نے فوری ہسپتال پہنچایا جہاں پر ایمرجنسی میں اس کا علاج کیا گیا، اس دوران بچے کے زخم سے کافی خون ضائع ہو چکا تھا۔

متاثرہ طالب علم کے والدنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سکول اساتذہ والدین کا درجہ رکھتے ہیں مگر سرکاری سکول کے اساتذہ کے اس منفی رویہ سے دل زخمی ہوا ہے، اگر بچہ اکیلا گھر جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو جاتا تو اس کاکون ذمہ دار تھا؟ بچے کی بینائی جانے کا خدشہ بھی لاحق ہو سکتا تھا، سکول والے ریسکیو 1122 کو اطلاع کرکے سکول بلا سکتے تھے، اس لاپروائی پر کافی دکھ پہنچا۔

زخمی طالبعلم کے والد نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، صوبائی وزیرتعلیم کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر، سی ای او محکمہ تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ سکول کے پرنسپل سمیت اساتذہ اور انتظامیہ کو ہدایت جاری کریں کہ وہ دوران سکول اگر کسی بچے کو چوٹ لگے یا کسی قسم کا حادثہ پیش آئے تو بچوں کو لاوارث چھوڑنے کی بجائے ذہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کی دیکھ بھال کریں جو کہ ان کے فرائض منصبی میں شامل ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
clear sky
29° _ 29°
51%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
39 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں شدید بارشوں سے تباہی، کئی علاقوں میں نظامِ زندگی تاحال مفلوج

6 اگست, 2025

جہلم میں عیدالفطر کے ایام میں مختلف حادثات میں 184 افراد زخمی، مجموعی طور پر 244 افراد کو ریسکیو کیا گیا

3 اپریل, 2025

جہلم پولیس کے ضلع بھر میں سپیشل سرچ آپریشنز، ایک غیر قانونی افغان شہری گرفتار

5 مئی, 2026

پنجاب بھر میں کالج اور یونیورسٹی طلبہ کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ

1 اکتوبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں